افریقی ملک مالی میں پانی کی کمی کئی تنازعات کا باعث بنتی ہے۔ یہاں اقوام متحدہ کے امن دستے اب ایک ایسی تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں جس کی بدولت شمسی توانائی کی مدد سے پانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایسی ہے جسے سورج کی روشنی سے مالا مال ملک پاکستان میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔