1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’شمالی افریقی ممالک میں غلہ ذخیرہ ہونے لگا‘

2 فروری 2011

معروف امریکی تجارتی کمپنی کارگل نے کہا ہے کہ مصر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے سبب خطے میں اناج اورغلے کی مصنوعات کی خرید اور اسے جمع کرنے کی شرح میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/QxUK
تصویر: AP

امریکی کمپنی کارگل کے یورپ کے لیے ایک اعلیٰ اہلکار راجر جانسن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مصر کی موجودہ صورتحال کے باوجود تجارت میں کوئی بڑی رکاوٹ نوٹ نہیں کی گئی ہے،’ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کچھ ممالک میں اضافی طور پر خریداری کی جا رہی ہے۔‘

کارگل عالمی سطح پر غلے، توانائی اوردیگر مصنوعات کی تجارت کی ایک بڑی امریکی نجی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کے اعلیٰ اہلکار عوامی سطح پر یا صحافیوں کو انٹرویو بہت کم ہی دیتے ہیں۔ جنیوا میں جاری خوراک کی سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جانسن نے کہا کہ خام مال میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے منڈی میں کچھ تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں اور تجارت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

ان کے بقول مصر اور ملحقہ ممالک میں غلہ ذخیرہ کرنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام کے علاوہ بعض فصلوں کا شارٹ فال بھی ہوسکتا ہے۔

Die gefräßige Welt
مستقبل میں غلے کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آسکتی ہےتصویر: AP

کارگل کمپنی سے وابستہ راجر جانسن نے کہا کہ ان کی کمپنی ایسی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت کرتی ہے، جس سے مارکیٹ میں قیمتوں سے جڑی قیاس آرائیوں میں کمی لائی جاسکے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ضمن میں حکومتوں کو قیمت کا تعین کرنے کے لیے کوئی فعال کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں غلے کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آسکتی ہے۔

جانسن کے مطابق کئی کمپنیاں اس حوالے سے امریکی موسمیاتی پیشن گوئیوں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہیں، کیونکہ موسم کی پیشن گوئیوں کے نتیجے میں فصل اور اس کی قیمتوں پر فرق پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں