1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شربت بی بی ایف آئی اے کی حراست میں

بینش جاوید
26 اکتوبر 2016

اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت بی بی کو پاکستان میں ایف آئی اے نے غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ رہائش اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2RiHq
Steve McCurry Ausstellung Sharbat Gula
تصویر: imago/Italy Photo Press

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شربت بی بی کو پشاور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس تک پاکستانی حکام شربت بی بی کے بارے میں تحقیقات کر رہے تھے۔ یہ خاتون اس وقت بہت مشہور ہو گئی تھیں جب سن 1985 میں نامور جریدے ’نیشنل جیوگرافک‘ نے ان کی تصویر شائع کی تھی۔ اُس وقت شر بت بی بی بارہ سال کی تھی۔

پاکستانی انگریزی اخبار ڈان کے مطابق گزشتہ برس ’نادرا‘ کی جانب سے شربت بی بی اور دو مرد جن کا دعویٰ ہے کہ وہ شربت بی بی کے بیٹے ہیں، انہیں پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے۔ نادرا حکام اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ ڈان اخبار لکھتا ہے کہ نادرا کے فارم کے مطابق شربت بی بی کے دو بیٹے ہیں لیکن ایف آئی اے کے ایک افسر نے بتایا کہ شربت بی بی کی دو بیٹیاں اور ایک دو سالہ بیٹا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار دانش بابر کے مطابق ایف آئی اے شربت بی بی کے شوہر اور اس کے بچوں کو تلاش کر رہی ہے۔ شربت بی بی کو غیر قانونی دستاویزات رکھنے کے جرم میں سات سے چودہ سال تک سزا ہو سکتی ہے اور انہیں افغانستان ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکیوں کو  قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے جرم میں نادرا اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔