1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیرل رامافوسا جنوبی افریقہ کے  نئے صدر منتخب ہوگئے

16 فروری 2018

جنوبی افریقی پارلیمان نے نائب صدر سیرل رامافوسا کو بلامقابلہ نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔  اس سے قبل سابق صدر جیکب زوما کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

https://p.dw.com/p/2snJY
Südafrika - neuer Präsident Cyril Ramaphosa – Vereidigung
تصویر: Reuters/M. Hutchings

جنوبی افریقہ میں سیرل رامافوسا نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حکمران پارٹی کی طرف سے دباؤ کے نتیجے میں صدر جیکب زوما نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس پر سابق نائب صدر رامافوسا کو اس منصب کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ بلا مقابلہ منتخب کیے گئے تھے کیونکہ کوئی دوسرا امیدوار ان کے مقابل نہیں آیا تھا۔

 65 سالہ سیرل راما فوسا نے اپنے صدارتی پیغام میں بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

جنوبی افریقی صدر جیکب زوما بالآخر مستعفی ہو گئے

حکمران جماعت کا صدر جیکب زوما کو منصب سے ہٹانے کا فیصلہ

Südafrika | Präsident Zuma tritt zurück
تصویر: Reuters/S. Sibeko

 ماضی میں سیرل راما فوسا، جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کے خلاف تحریک کے  اہم رکن تھے۔  راما فوساکا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی کا انسداد ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ جنوبی افریقی عوام کو مایوس نہ کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما مموسی مائیمانے کا کہنا ہے کہ اگر صدر رامافوسا عوام کے مفاد میں فیصلے لیں گے تو ان کی جماعت صدر رامافوسا کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

جنوبی افریقہ میں اقلیتی سفیدفام باشندوں کی حکومت کے خاتمےکے بعد  سن 1990 میں نیلسن منڈیلا پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے۔ سیرل رامافوسا متوقع طور پر آج بروز جمعہ پہلی مرتبہ بطور صدر عوام سے خطاب کریں گے۔