1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیبِٹ: آٹی ٹی کی دنیا کی بڑی نمائش شروع

اندریاس بیکر ⁄ عاطف توقیر14 مارچ 2016

1986ء میں جب سیبِٹ (CeBIT) پہلی بار منعقد ہوئی، تو یہ جدید ٹینکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش تھی۔ مگر اب وہ دن جا چکے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ نمائش اب بھی دنیا کی اہم ترین نمائشوں میں سے ایک ہے۔

https://p.dw.com/p/1ICrz
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Spata

لاس ویگاس کا کنزیومرز الیکٹرونکس شو (CES)، بارسلونا کی موبائل ورلڈ کانگریس اور برلن کی IFA نمائش اب دنیا بھر سے ہزاروں کمپنیوں اور لاکھوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہینوور کی مشہورِ زمانہ سیبِٹ نے بھی اپنے لیے ایک نئی جہت متعین کر لی ہے اور وہ ہے اقتصادیات کی ڈیجیٹائزیشن۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نمائش ہزاروں کمپنیوں اور افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

پیر کے روز شروع ہونے والی اس بار کی سیبِٹ نمائش میں دنیا کے ستر مخلتف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار تین سو نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جس میں یہ کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کرائیں گی۔ اس بار اس نمائش کا خصوصی پارٹنر ملک سوئٹزرلینڈ ہے۔

اس نمائش کے منتظم ادارے جرمن میسے کے ڈائریکٹر اولیور فریزے کے مطابق، ’’نمائش کا مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع پر غور کیا جائے اور دیکھا جائے کہ انہیں کس طرح کامیاب کاروباری ماڈلز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

#

Deutschland Hannover CeBIT aufblasbarer Stand Amazon
سیبٹ میں ایمیزون کا اسٹال خاص دلچسپی کا حامل خیال کیا گیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/P. Steffen

اس نمائش میں آئی بی ایم سمارٹ فون ایپ متعارف کروا رہی ہے، جو نابینا افراد کو کسی سپرمارکیٹ میں خریداری میں مدد کرے گی۔ صارف بس صرف بتائے گا کہ اسے کیا چاہیے اور یہ ایپ بتا دی گی کہ وہ چیز مارکیٹ میں کس جگہ اور کس شیلف میں موجود ہے۔ یہ ایپلیکیشن امریکا کی ایک جامعہ کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور ابھی عام افراد کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

کمپیوٹر اور سمارٹ فون چِپس بنانے والی امریکی کمپنی ’اِن ٹیل‘ بھی اس نمائش میں اپنی جدید مصنوعات لیے پہنچ رہی ہے۔

اس نمائش میں جرمن سوئس کمپنی ’ڈیجیٹل سٹیم‘ ایک کافی میکر بھی متعارف کروا رہی ہے، جو آپ کا چہرہ دیکھ کر بتا دیتا ہے کہ آیا آپ کو ایسپریسو چاہیے یا لاٹے۔ اس مشین میں موجود کیمرہ چہرے کے تاثرات اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔

تاہم بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ اب کئی ایسی ایپس اور مشینیں بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں، جو جدید تو ہیں، مگر ان کی ضرورت ہر گز نہیں یعنی کافی جو مہنگی بھی نہیں، اس کے لیے کسی کافی میکر میں کیمرہ لگانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟