سٹار ٹینس کھلاڑیKim Clijsters زخمی
18 اگست 2006اشتہار
کم کلائسٹرز کا تعلُق یورپی ملک بیلجیئم سے ہے۔ کینییڈا کے شہر مانٹریال میں راجرز کپ ٹورنامنٹ کے دوران وہ میچ کے دوران ہی درد کی شدت کی وجہ سے مقابلے سے دست بردار ہو گئیں حالانکہ وہ میچ جیت رہی تھیں۔ اُن کی کلائی کا MRI ہونے کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ کم از کم دو ماہ تک کوئی میچ کھیلنے کے قابل نہیں رہیں۔
سال کا چوتھا گرینڈ سیلم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن 28 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ کم کلائسٹرز آج کل عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے عالمی نمبر ایک بھی رہ چکی ہیں۔