1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سُوگٹن برگ کا دورہ افغانستان، 'سستی شہرت کا حصول': اپوزیشن

14 دسمبر 2010

اہلیہ سمیت حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے جرمن وزیردفاع کارل تھیوڈور سو گٹن برگ کو ملک میں اپوزیشن کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/QY2F
تصویر: DW

متوقع طور پر مستقبل کے چانسلر سمجھے جانے والے جرمن وزیردفاع سوگٹن برگ پیر 13دسمبر کو ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے تھے۔ ان کے دورے کا اہم مقصد کرسمس سے قبل وہاں تعینات جرمن فوجی دستوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ اس مقصد کے لیے ان کے وفد میں ان کی اہلیہ سٹیفنی سوگٹن برگ کے علاوہ دو جرمن صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمان بھی شامل تھے۔

DOSSIER Teil 3 Karl-Theodor zu Guttenberg Version 2
"وہی کچھ کیا جو میرے خیال میں کرسمس کے موقع پر افغانستان میں تعینات جرمن فوجی دستوں کی جائز اہمیت اور قدرشناسی کے لیے ضروری تھا": گٹن برگتصویر: picture-alliance/dpa

سُوگٹن برگ اپنے اس دورے کے حوالے سے ملکی میڈیا اور اپوزیشن کے علاوہ اتحادی سیاستدانوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ایک جانب تو ان پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے ساتویں دورہ افغانستان کو سنجیدگی سے نہیں لیا، تو دوسری جانب ان پر یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اس دورے کو اپنی ذاتی شہرت کے لیے استعمال کیا۔

سُو گٹن برگ نے افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے علاقے مزار شریف پہنچنے پر کہا تھا، " میں کرسمس سے قبل اپنے فوجیوں کا شکریہ ادا کروں گا۔" اس موقع پر انہوں نے مزید کہا، "میرے ساتھ جرمن صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ہیں اور جرمن پارلیمان کے اراکین بھی، جس سے یہ بات اور بھی واضح ہوجاتی ہےکہ ہم نہ صرف ہر طرح سے جرمن فوجیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلکہ اس ملک میں ان کے مشن کو بہت زیادہ اہمیت بھی دیتے ہیں۔" جرمنی کے قریب 4600 فوجی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں جن کی زیادہ تر تعداد مزار شریف میں ہی تعینات ہیں۔

NO FLASH Ehepaar zu Guttenberg in Afghanistan
جرمن وزیردفاع پیر کے روز اپنی اہلیہ سٹیفنی سُو گٹن برگ کے ہمراہ اچانک دورے پر افغانستان پہنچے تھےتصویر: picture alliance/dpa

جرمن فوجیوں کی مزید حوصلہ افزائی کے طور پر وزیردفاع کے ساتھ جرمن ٹی وی SAT-1 کے معروف اینکر یوہانس بی کیرنر بھی اس دورے میں افغانستان گئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے ٹاک شو کی ریکارڈنگ کی۔ اس ٹاک شومیں سُوگٹن برگ کے علاوہ افغانستان میں تعینات فوجی بھی شامل تھے۔

جرمن وزیردفاع کارل تھیوڈورسُو گٹن برگ نے پیر کے روز اپنے دورہ افغانستان کے دوران اپنی اہلیہ اور ایک ٹی وی ٹاک شو کے میزبان کو اپنے ہمراہ لے جانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ سُوگُٹن برگ کے مطابق انہوں نے وہی کچھ کیا جو ان کے خیال میں کرسمس کے موقع پر افغانستان میں تعینات جرمن فوجی دستوں کی جائز اہمیت اور قدرشناسی کے لیے ضروری تھا۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں