1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوئس پولیس نے سری لنکا کے چاقو لہراتے مہاجر کو گولی مار دی

صائمہ حیدر
8 اکتوبر 2017

سوئٹزرلینڈ میں پولیس نے سری لنکا کے ایک تارک وطن پر دو دیگر مہاجرین کو اُس کے حملے سے بچانے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں یہ سری لنکن مہاجر  ہلاک ہو گیا۔ یہ دونوں پناہ گزین اس وقت پولیس کی حفاظت میں تھے۔

https://p.dw.com/p/2lSRx
Schweiz Angriff Salez
تصویر: picture-alliance/dpa/G.Ehrenzeller

سوئس پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اڑتیس سالہ سری لنکن تارک وطن  نے سات اکتوبر بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے پولیس کی طرف سے حفاظت میں لیے گئے دو دیگر مہاجرین  پر ایک چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ سوئٹزرلینڈ کے اطالوی زبان والے علاقے ٹیچینو میں پیش آیا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس بریساگو کے علاقے میں جھیل ماجیئورے کے کنارے واقع ایک عمارت میں ایک جھگڑے کی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچی تھی۔ پولیس اہلکار ابھی اس عمارت کے نچلے فلور پر ہی تھے کہ مارے جانے والے سری لنکن شہری نے دو دیگر مہاجرین پر حملے کی کوشش کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اس دوران دونوں زیر حفاظت مہاجرین کو حملہ آور سے بچانے کے لیے وہاں موجود اہلکاروں میں سے ایک کو گولی چلانا پڑ گئی۔ بعد ازاں اس مہاجر کو فوری طبی امداد بھی بہم پہنچائی گئی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعے  میں مزید کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ٹیچینو پولیس کے مطابق اس جھگڑے کی وجوہات اور سری لنکن تارک وطن کی ہلاکت کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔