1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ

20 اپریل 2008

انڈورIndoor کھیلوں میں سنوکر عالمی سطح پر شہرت کی حامل کھیل ہے جس میں تکنیک اورمہارت کے ساتھ ساتھ ، کہا جاتا ہے کہ جیومیٹری کے اُصُولوں کا استعمال بھی ممکن ہے۔

https://p.dw.com/p/DlOu
سابق عالمی چیمپئن شان مرفی سنوکر کھیلتے ہوئے
سابق عالمی چیمپئن شان مرفی سنوکر کھیلتے ہوئےتصویر: dpa

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سنوکر کے کھیل میں یہ انتہائی اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ شیفیلڈ شہر کے مشہور زمانہCrucible Theatre کے اندر یہ کھیلا جا رہا ہے۔

اِس کی عالمی مقابلے سترہ دنوں پر محیط ہوتے ہیں۔ سب سے پہلی سنوکر کی عالمی چیمپئن ش سن اُنیس سو ستائیس میں منعقد ہوئی تھی۔

اس کو لگاتار چودہ مرتبہ جیتنے کا اعزازJoe Davis کے پاس ہے۔ اِس دوران اگر سن اُنیس سو اکیالس سے پینتالیس کے درمیان ٹورنامنٹ دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے منعقد نہیںہو سکا تھا۔ سن اُنیس سو چھیالیس میںJoe Davis نے اِس کو جیتا تھا۔

حالیہ سالوں میں Stephen Hendry کا نام انتہائی معتبر ہے۔ انہوں نے بھی سات مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایک اور کھلاڑی Ronnie O'Sullivan گو بہت ساری چیمپئن شپ نہیں جیت پائے مگر اُن کے اندر اکی انتہائی اعلیٰ معیار کے کھلاڑی کے لوازمات موجود ہیں۔

ابتدائی مقابلوں میں کُل اُنیس فریم میں زیادہ جیتنے والا کامیاب ہوتا ہے۔ پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل میں فریم کی تعداد پچیس کر دی جا تی ہے۔

جب سیمی فائنل کا مرحلہ آتا ہے تو فریم تینتیس اور فائنل میں فریم پینتیس ہوتے ہیں۔ جو زیادہ جتنے کا اہل ہوتا ہےوہی کامباب قرار دیا جاتا ہے۔

سیمی فائنل مقابلے پہلی مئی سے شروع ہوں گے اور تین مئی تک مکمل کیئے جائی گے۔چب کہ فائنل مقابلوں کا آغاز چار مئی کو ہو جاتا ہے اور پانچ مئی کو ٹورنامنٹ ختم ہو جاتا ہے۔

گزشتہ سال یہ ٹورنامنٹ برطانیہ کے John Higgins نے جیتا تھا۔