سریناویلیمز نے ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ جیت لی
5 جولائی 2009اشتہار
لندن میں ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میں سرینا نے وینس کو سات چھ، چھ دو سے شکست دی۔ یہ سرینا کا تیسرا ومبلڈن اور 11واں گرینڈسلم ٹائٹل ہے۔
دوسری جانب سرینا کے ہاتھوں شکست سے ہیٹ ٹرک کرنے کی ان کی بہن وینس کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلوں کے فائنل میں دونوں بہنیں چوتھی مرتبہ آمنے سامنے تھیں جبکہ ان کے درمیان گرینڈ سلم کا یہ آٹھواں مقابلہ تھا۔
ومبلڈن سال کا تیسرا گرینڈ سلم ہے۔ اس کا شمار کھیلوں کی دُنیا کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے جبکہ اس کا اختتام اتوار کو مردوں کےفائنل کے ساتھ ہوگا۔