1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری دیوی باتھ ٹب میں میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں، دبئی پولیس

عابد حسین
26 فروری 2018

دبئی پولیس کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ قبل ازیں یہ کہا جا رہا تھا کہ دل کے شدید دورے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/2tM0P
Indien Schauspielerin Sridevi
تصویر: Getty Images/AFP/S. Jaiswal

پیر26 فروری کو دبئی پولیس نے مقبول بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کر جانے کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنے سے بتائی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ ہوٹل میں اپنے کمرے کے باتھ ٹب میں کسی وجہ سے حواس کھو کر گریں اور ٹب میں بھرے پانے میں ڈوب گئیں۔

دبئی پولیس نے یہ بیان پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ بعض پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ سری دیوی شراب کے زیر اثر بھی تھیں۔

معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

’اگلی فلم میں سری دیوی‘، بونی

’ٹوائلٹ‘ کے بعد ’مردانہ کمزوری‘، بالی ووڈ کے نئے موضوعات

کرن جوہر شادی اور بیوی کے بغیر باپ بن گئے

دبئی پولیس نے سری دیوی کی موت کا معاملہ دفتر استغاثہ کو منتقل کرنے کا بھی بتایا ہے۔ اندازوں کے مطابق مزید تفتیش اب یہی دفتر استغاثہ کرے گا کہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں اُن کی ہلاکت کیوں کر ہوئی۔ خلیجی ریاست دبئی کی پولیس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا سری دیوی کی نعش اُن کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پہلے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ فرانزک محکمے کی جانب سے پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد نعش اُن کے اہلِ خانہ کو دے دی جائے گی۔ اُن کی نعش کو ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پیر کی رات تک بھارت لے کر جانے کو پلان کیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سری دیوی کی آخری رسومات منگل کے روز تک ہو سکتی ہیں۔

Indien Schauspielerin Sridevi
سری دیوی کی ایک یادگار تصویر، شوہر بونی کپور اور بیٹیاں جھانوی اور خوشی بھی تصویر میں ہیںتصویر: Getty Images/AFP/STRDEL

پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ باتھ ٹب میں سری دیوی کا اپنے حواس کھو کر گرنا ایک حادثاتی امر ہے۔ سری دیوی چوبیس فروری کو انتقال کر گئی تھیں۔ ابھی تک یہ بھی نہیں واضح کہ سری دیوی کی آخری رسومات اُن کے آبائی شہر مدراس یا پھر اُؑن کی سکونت کے موجودہ شہر ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

بھارت کی مختلف زبانوں میں بننے والی تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی سری دیوی کو رائے عامہ کے ایک جائزے میں گزشتہ ایک سو برس کی سب سے معروف اور پسندیدہ اداکارہ قرار دیا گیا تھا۔ اُن کا اصل نام شری امّا یانگر ایاپن تھا۔ انہوں نے سن 1996 میں ممتاز فلم ساز آچل ’بونی‘ کپور سے شادی کر لی تھی۔ اُنہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی چھوڑی ہیں۔