1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرحد پر پاکستانی و بھارتی افواج کے مابين تازہ تصادم

عاصم سلیم
5 فروری 2018

بھارتی اہلکاروں نے دعویٰ کيا ہے کہ کشمير ميں سرحد پر پاکستانی فوجيوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتيجے ميں کم از کم چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہيں۔ اس کے جواب ميں بھارت نے بھی کارروائی کی۔

https://p.dw.com/p/2s7u3
Pakistan Soldaten in Tatta Pani
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

بھارتی فوج کے ايک ترجمان نے اس بارے ميں جاری کردہ بيان ميں کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے راجوڑی سيکٹر ميں فوجی چوکيوں پر خودکار ہتھياروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی برسائے۔ اس واقعے ميں کم از کم چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو ديگر زخمی ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے اپنا يہ بيان اتوار چار فروری کی رات کو ديا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بھی سخت اور موثر جوابی کارروائی کی گئی، جس ميں پاکستانی فوج کی سرحدی پوسٹوں کو شديد نقصانات پہنچے۔ پاکستان کی جانب سے جانی و مالی نقصان يا بھارت کی اس جوابی کارروائی کے بارے ميں تاحال کوئی بيان جاری نہيں کيا گيا۔

يہ تازہ تصادم لائن آف کنٹرول پر پيش آيا۔ اطلاعات ہيں کہ فی الحال فائرنگ کا سلسلہ رُکا ہوا ہے تاہم دونوں روايتی حريف ممالک کی افواج ايک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزيوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کڑی نگرانی جاری رکھی ہوئے ہيں۔ آج پير کو بھارتی زير انتظام کشمير ميں مقامی انتظاميہ کے حکم پر اّسی اسکول بند ہیں۔ لوگوں کو ہدايت دی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہيں۔

پاکستان اور بھارت کی افواج کے مابين سرحد پر ايسی جھڑپوں کے واقعات حاليہ چند ماہ ميں کافی زيادہ بڑھ گئے ہيں۔ دونوں ممالک ايک دوسرے پر سن 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہيں۔ جھڑپوں ميں اکثر شہری اور فوجی ہلاک ہوتے ہيں۔ جوہری ہتھياروں سے ليس يہ دونوں جنوبی ايشيائی قوتيں ايک دوسرے کے خلاف تين جنگيں بھی لڑ چکی ہيں۔

مسئلہ کشمير پر برلن میں دستاویزی فلم کی نمائش