روشنیوں سے سجے میلے
گزرتے وقت کے ساتھ دنیا کے کئی شہروں میں روشنیوں کے میلے سجنے لگے ہیں۔ ایسے میلوں میں روشنیوں سے سڑکوں، چوراہوں اور عمارتوں کو قمقموں سے اس خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے کہ وہ کسی اور ہی جہاں کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
فرینکفرٹ
دریائے مائین کے کنارے روشنیوں سے بنے مجسمے اس برس 18 سے 23 مارچ تک خط افق کو رنگین بناتے نظر آئیں گے۔ آرٹ اور روشنی کی آمیزش سے سجا یہ میلہ ہر دو سال بعد معنقد کیا جاتا ہے۔
نیو اورلینز
سن 2018 میں امریکی شہر مسیسیپی کے 300 برس مکمل ہونے پر جو جشن منائے گئے، اس میں LUNA Fête نامی روشنیوں کا جشن قابل ذکر رہا۔ وہاں روشنیوں کے میلے کو سجانے کا سلسلہ سن 2014 سے جاری ہے۔
بالٹیمور
امریکی ریاست میری لینڈ ہر سال مارچ کی ابتدا میں روشنیوں کے شہر کا روپ دھار لیتی ہے۔
سیئول
جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں موجود بوٹینیکل گارڈن میں لاکھوں کی تعداد میں ایل ای ڈی لائٹس سجنے کے بعد درخت اور جانوروں کے مجسمے ایک تخیلاتی جنگل کا منظر پیش کرتے ہیں ۔ یہاں ہر سال لائٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
سڈنی
آسٹریلیا میں ہر سال عموماﹰ جون کے مہینے میں لگنے والے ویویڈ سڈنی فیسٹیول میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ یہاں نصب کیے گئے روشنیوں کے مجسمے اور شاہکار دو ملین سے زائد افراد کومسحور کرتے ہیں۔
یروشلم
اس اسرائیلی شہر میں خوبصورت 3D پراجیکشن سے شہر کے منظر کو ہی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والا روشنیوں کا یہ میلا بڑی تعداد میں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہتا ہے۔
ماسکو
ماسکو میں گرمیوں کے اختتام کے قریب سرکل آف لائٹ فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں کئی بین الاقوامی آرٹسٹ شہر کو رنگ و نور سے سجانے کے لیے شریک ہوتے ہیں۔
برلن
اکتوبر کے مہینے میں جرمنی کے دارالحکومت میں روشنیوں کے دو میلے منعقد ہوتے ہیں، جو رات کے اندھیرے کو شہر میں اترنے ہی نہیں دیتے۔
لندن
برطانیہ میں ہر سال نومبر کے مہینے میں Lumiere London فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کی روشنی میں شہر جادوئی منظر پیش کرتا نظر آتا ہے۔
مونٹریال
ہر سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں اس کنیڈین شہر میں Montréal en Lumière نامی میلہ سجایا جاتا ہے۔ اس برس اس میلے کو دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے دس لاکھ سے زائد افراد نے وہاں کا رخ کیا۔ اگلے برس یہ میلہ فروری میں سجایا جائے گا۔
گھینٹ
بیلجیم کے اس شہر میں اکتیس جنوری تا چار فروری سجنے والے میلے میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ہر تین سال بعد لگنے والے اس میلے میں 40 سے زائد روشنیوں سے بنے شاہکار رکھے گئے تھے۔ اگلی بار یہ میلہ اب سن 2021 میں سجایا جائے گا۔