1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رافائل نادال فرنچ اوپن کے فاتح

10 جون 2018

ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں عالمی نمبر سات ڈومینیک تھیِم کو شکست دی۔

https://p.dw.com/p/2zFLH
Tennis French Open Finalsieger Rafael Nadal mit Pokal
تصویر: Getty Images/AFP/T. Samson

آج اتوار 10 جون کو رافائل نادال اس فتح کے ساتھ فرنچ اوپن ٹورنامنٹ 11 مرتبہ اپنے نام کرنے کا ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ عالمی نمبر ایک رافائل کا یہ 17واں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔ اس کے ساتھ ہی 32 سالہ نادال اب اپنے حریف سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے فقط تین گرینڈ سلیم ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

آسٹریلین اوپن: ووزنیاکی نے چیمپیئن شپ جیت لی

ٹینس: نئی خواتین کھلاڑی آسٹریلین اوپن جیتنے کے لیے پرامید

راجر فیڈرر نے اٹھارہواں گرینڈ سلَیم ٹائٹل جیت لیا

فرنچ اوپن کے حتمی راؤنڈ سے قبل رافائل زخمی ہو گئے تھے اور خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ شاید وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں، تاہم انہوں نے اپنی فتح کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔ اتوار کے روز ہوئے فائنل میں انہوں نے اپنے مدمقامل تھیم کو چھ چار، چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔

میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل گیارہ مرتبہ جیتنے کا ’انہوں نے خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔‘

اس سے قبل فرنچ اوپن میں گزشتہ روز خواتین کے فائنل میں سیمونے ہالیپ نے سلوانے سٹیفنز کو تین چھ، چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔

ہالیپ سن 1978ء میں ورجینیا روزیکی کے بعد رومانیہ سے تعلق رکھنے والی پہلی کھلاڑی ہیں، جو  گرینڈ سلام جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ہالیپ گزشتہ تین گرینڈ سلام مقابلوں میں فائنل تک تو پہنچنے میں کامیاب ہوئیں تھیں، تاہم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ عالمی رینکنگ میں ہالیپ  نمبر ایک ہیں، تاہم اب تک وہ کوئی گرینڈ سلام اپنے نام نہیں کر پائی تھیں۔

اس فتح کے بعد ان کا کہنا تھا، ’’میرے خیال میں میرے لیے یہ گرینڈ سلام جیتنا انتہائی اہم تھا، کیوں کہ جب آپ کہتے ہیں کہ آپ عالمی نمبر ایک ہیں، مگر آپ نے کوئی گرینڈ سلام نہیں جیتا، تو یہ حقیقی نمبر ایک ہونا نہیں ہوتا۔ اب مجھے اپنے خاص ہونے کا احساس ہو رہا ہے کہ میں واقعی نمبر ایک ہونے کے لائق تھی۔ اب میں واقعی نمبر ایک ہوں۔‘‘

ع ت / الف ب الف / روئٹرز