1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دینا واڈیہ کی وفات، سوشل میڈیا صارفین کے تاثرات

بینش جاوید
3 نومبر 2017

دینا واڈیہ کے انتقال پر پاکستان اور بھارت میں کئی اہم شخصیات کی جانب سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ مبصرین کی رائے میں واڈیہ کے انتقال سے تاریخ کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2mxvW
Porträt von Politiker und Widerstandskämpfer Muhammad Ali Jinnah
تصویر: Imago

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی  بیٹی دینا واڈیہ جمعرات کےد ن 98 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں۔ واڈیہ محمد علی جناح اور ان کی اہلیہ رتن بائی کی اکلوتی اولاد تھیں۔ قیام پاکستان کے بعد محمد علی جناح پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔ ان کی بیٹی نے ایک اہم پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے تاجر سے شادی کر لی تھی اور بھارت رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سن 1948 میں بانی پاکستان کے انتقال کے موقع پر ان کی بیٹی اپنے والد کی تدفین پر پاکستان آئی تھیں۔

دینا واڈیہ 15 اگست 1919 کو  پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ سن 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران وہ کراچی میں ’مزار قائد‘ بھی گئی تھیں۔ اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس موقع پر وزٹرز بک میں لکھا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ ان کے والد کا پاکستان کے لیے دیکھا گیا خواب پورا ہو۔  ان کے انتقال کی خبر کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر دینا واڈیہ کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ جناح کی غیر معمولی زندگی سے اب ہمارے لیے بہت کم ہی بچا ہے۔‘‘

پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان کی دیگر اہم اور سماجی شخصیات نے بھی دینا واڈیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

 ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سن 2004 میں دینا واڈیہ کے دورہء پاکستان کی تصاویر شائع کی گئیں۔