1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں چین کے ساتھ ہیں، پاکستان

1 ستمبر 2011

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

https://p.dw.com/p/12QOi
تصویر: AP

آصف علی زرداری کا یہ بیان چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے جاری کیا، جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ Zhang Chunxian کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

زنہوا کے مطابق آصف زرداری نے چین کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ اس خبر رساں ادارے نے پاکستانی رہنما کے کسی بیان کا براہ راست حوالہ دیے بغیر کہا: ’’زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر کارروائی کے خلاف ہے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔‘‘

آصف زرداری سنکیانگ کے علاقائی دارالحکومت اُرمچی میں ہونے والے تجارتی میلے میں شرکت کے لیے پہنچے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وہاں موجود زرداری کے ترجمان سے اس حوالے سے معلومات کے حصول کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

پاکستانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد حکومت دہشت گردی کی ہر کارروائی کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی صدر ایسے وقت چین پہنچے جب تقریباﹰ ایک ماہ قبل چینی حکام نے اپنے ایک علاقے میں حملے کی ذمہ داری پاکستان میں تربیت حاصل کرنے والے شدت پسندوں پر ڈالی تھی۔

Unruhen in Xinjiang
کاشغر میں گزشتہ ماہ دو حملے ہوئےتصویر: dapd

کاشغر میں گزشہ ماہ ہونے والے دو حملوں میں اکیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں آٹھ مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھے۔

مقامی حکومت نے ان میں سے ایک حملے کی ذمہ داری پاکستانی کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے والے ’دہشت گردوں‘ پر ڈالی تھی۔

تاہم اے ایف پی کے مطابق بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے علاقائی حکام نے اس حوالے سے زیادہ ثبوت فراہم نہیں کیے، جن کے ذریعے دہشت گردی کے کسی منظم خطرے کا پتہ چلے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کی ایسی کارروائیوں کی زیادہ وجہ مقامی تنازعات ہیں۔ چین کے علاقے سنکیانگ میں حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ نسلی تشدد کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

 

رپورٹ: ندیم گِل / خبر رساں ادارے

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں