1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دھواں پینے والا ہاتھی

28 مارچ 2018

بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ سموکنگ کرتے ہوئے دیکھے جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو 2016 میں بھارت میں جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم کے ایک سائنسدان نے بنائی تھی۔

https://p.dw.com/p/2v7fQ
Screenshot Youtube Rauchender Elefant
تصویر: Youtube/JoyMan Channel

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق  اس ویڈیو کو وینے کمار نامی سائنسدان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک جنگل میں بنائی تھی۔اس ویڈیو میں ایک مادہ ہاتھی کوئلے کے پاس کھڑی ہے اور کوئلے سے نکلتے دھویں کو سانس کے ذریعے اندر لے کر جاتی ہے اور پھر سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کی طرح دوھواں منہ سے خارج کر دیتی ہے۔ کمار نے ڈی پی اے کو بتایا،’’ ہاتھی کے اس  غیر معمولی رویے نے سائنسی کمیونٹی کو پریشان کیا ہوا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ ہاتھی نے ایسا کیوں کیا ہے؟‘‘

بھارتی وائلڈ لائف کونزرویشن ادارے سے منسلک وارن گوسوامی کی رائے میں  ہاتھی کا کوئلے کے دھواں کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں لے جانا ہاضمے کے نظام کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

ہاتھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں شیئر کر رہی ہیں۔ کوئلے کے دھویں کو پینا ہاتھیوں میں پہلے نہیں دیکھا گیا۔ کمار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی رائے میں شاید ہاتھی دھویں کے ذریعے اپنے دانت کے درد کو صحیح کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ب ج/ ع ت، ڈی پی اے