1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دو سالہ بیٹی کو سڑک پر پٹخ دیا، ماں گرفتار

6 مئی 2018

جرمنی میں ایک بتیس سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ اس نے چلتے چلتے اپنی دو سالہ بیٹی کو فٹ پاتھ سے اٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا تھا، جو شدید زخمی ہو گئی تھی۔ بچی کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ اب ہسپتال میں ہے۔

https://p.dw.com/p/2xFuz
تصویر: picture alliance/dpa

جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ سے اتوار چھ مئی کو موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ اسی صوبے کے دارالحکومت اشٹٹ گارٹ میں ہفتہ پانچ مئی کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنے ساتھ فٹ پاتھ پر چلنے والی اپنی دو سالہ بیٹی کو طیش میں آ کر سڑک پر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں اس بچی کو سر پر گہرے زخم آئے۔

’بچوں سے جنسی زیادتی‘: پوپ کے معتمد کارڈینل پر مقدمہ چلے گا

چین میں اسکول کے بچوں پر چاقو سے حملہ، نو بچے ہلاک

بھارت: بچوں کو ریپ کرنے والے مجرمان کے لیے سزائے موت کا آرڈینینس

بچی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا، جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہے۔ بچی کی ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، جسے آج اتوار کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت کی طرف سے اس خاتون کی باقاعدہ گرفتاری کے حکم کے بعد اس وقت ملزمہ پولیس کی تفتیشی حراست میں ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی کہانی، جرمن بچوں کے لیے مشعل راہ

اشٹٹ گارٹ پولیس اور دفتر استغاثہ نے بتایا کہ ملزمہ پر اقدام قتل کا شبہ ہے کیونکہ اس نے ایک مقامی سپر مارکیٹ کے سامنے اپنی دو سالہ بیٹی کو ہوا میں اٹھا کر قریب سے گزرنے والی سڑک پر پھینک دیا تھا۔ خوش قسمتی سے اس وقت اس سڑک پر ٹریفک کم تھی اور یہ بچی کسی گاڑی کے نیچے آ کر کچلی جانے سے بچ گئی۔

سندھ میں اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق قانون سازی پر اظہار اطمینان

جرمنی: ماں نے دو بچے قتل کر کے برسوں تک لاشیں فریزر میں چھپائیں

پولیس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ خاتون اس جرم کی مرتکب کیوں ہوئی تاہم اس کے خلاف اپنی ہی بچی کو ہلاک کرنے کی کوشش کے شبے میں تفتیش جاری ہے۔

م م / ع ح ق / ڈی پی اے