1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی دس طاقت ور ترین خواتین

بینش جاوید9 اگست 2016

خواتین اب معاشرتی رویوں کی پرواہ کیے بغیر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ایسی ہی دس طاقتور ترین خواتین عالمی سیاسی رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/1Jeh0
Angela Merkel Porträt
تصویر: Getty Images/A. Berry

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دنیا کی دس طاقتور ترین خواتین ہیں۔

انگیلا میرکل

62 سالہ انگیلا میرکل سن 2005 میں جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر منتخب ہوئی تھیں اور تب سے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اقتصادی، معاشی، اور سیاسی معاملات اور خصوصی طور پر مہاجرین کے بحران کے حوالے سے ان کی رائے کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

Christine Lagarde
تصویر: picture alliance/AP images/Sight

ٹریزا مے

59 سالہ ٹریزا مے مارگریٹ تھیچر کے بعد رواں برس 13 جولائی کو برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔ ٹریزا مے سن 2010ء سے برطانیہ کی وزیر داخلہ تھیں۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کی حامی تھیں۔ اب وہ یورپی یونین سے علیحدگی کے انتہائی نازک اور مشکل مرحلے کی ذمہ دار ہوں گی۔

Gauck mit Aung San Su Kyi 10.02.2014
تصویر: Reuters/C. Keane

ہیلری کلنٹن

68 سالہ ہیلری کلنٹن امریکا کی سابق خاتون اول، سینیٹر اور امریکا کی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ اب ہیلری کلنٹن وائٹ ہاؤس کو اپنی اگلی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے ایک بڑی سیاسی جماعت میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Deutschland Berlin Angela Merkel und Theresa May
تصویر: Bundesregierung/Guido Bergmann/dpa

آنگ سان سوچی

71 سالہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی میانمار میں جہوریت کی علمبردار ہیں۔ برما کے آئین کے تحت وہ اس ملک کی صدر بننے کی اہل نہیں ہیں۔ وہ تقریباﹰ پندرہ برس قید یا نظر بند رہی تھیں۔ سن 2015ء کے انتخابات میں ان کی سیاسی جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ وزیر خارجہ اور خصوصی مشیر بنائی گئی تھیں۔ ان کی حیثیت تقریباﹰ وزیراعظم جیسی ہے۔

ایلن جونسن سرلیف

77 سالہ لائبیریا کی صدر ایلن جونسن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب سن 2005ء میں وہ براعظم افریقہ میں کسی ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔ وہ نوبل انعام بھی حاصل کر چکی ہیں۔

مشیل بیچلیٹ

64 سالہ مشیل بیچلیٹ چلی کی صدر ہیں اور لاطینی امریکا میں واحد خاتون سیاسی لیڈر ہیں۔ وہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے تشدد بھی برداشت کر چکی ہیں۔

Hillary Clinton USA Florida
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Abd

کرسٹین لا گارڈ

60 سالہ لاگارڈ پہلی خاتون ہیں جو سن 2011ء کے اقتصادی بحران کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ مقرر ہوئی تھیں۔ وہ فرانس کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بھی تھیں۔

جینٹ ییلن

69 سالہ جینٹ سن 2013ء میں امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ تعینات ہوئی تھیں۔ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں چیف اکانومسٹ بھی رہ چکی ہیں۔

بلگاریان بوکووا

64 سالہ بلگاریان سن 2009ء میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسکو کی پہلی خاتون سربراہ تعینات ہوئی تھیں۔ اس ادارے کے ذریعے وہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بھی شارٹ لسٹ کی جاچکی ہیں۔

Genf WHO erklärt Ebola-Notstand für beendet
تصویر: picture-alliance/dpa/S. di Nolfi

مارگریٹ چین

68 سالہ مارگریٹ عالمی ادارہء صحت کی سربراہ ہیں اور اپنی قیادت میں خواتین کی صحت کے لیے خصوصی کام کر رہی ہیں۔