1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا بھر سے دلچسپ و عجیب، مختصر مختصر

عاطف بلوچ18 فروری 2016

ہندوؤں کے بھگوان پر زمین پر قبضے کا الزام اور ایک چھوٹے ریفریجیٹر کے سائز جتنی دنیا کی سب سے چھوٹی کار آئندہ ماہ سے فلوریڈا میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔۔ یہ اور کچھ اور دیگر دلچسپ و عجیب خبریں بھی۔

https://p.dw.com/p/1HxN6
Sethusamudram Projekt. Proteste Indien
روہتاس میں مقامی ہندوؤں نے اپنے بھگوان کی ’توہین‘ پر احتجاج بھی کیا ہےتصویر: AP

دنیا کی سب سے چھوٹی کار مارکیٹ میں، ہندوؤں کے بھگوان ہنومان پر زمین پر قبضے کا الزام اور شادی کی تقریب کے دوران کی گئی ہوائی فائرنگ سے دولہا ہی ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ پانچ سو یورو اور ایک سو ڈالر کے نوٹوں کو ختم کرنے کی تجویز بھی۔

دنیا کی سب سے چھوٹی کار

دنیا کی سب سے چھوٹی کار Peel P50 آئندہ ماہ سے فلوریڈا میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ایک چھوٹے ریفریجیٹر کے سائز جتنی اس کا وزن صرف 59 کلو گرام ہے۔ یہ اتنی چھوٹی ہے کہ اسے پارک کرنے کے لیے انتہائی کم جگہ کی ضرورت پڑتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس کو چلانا نہ صرف انتہائی لطف کا باعث ہے بلکہ اس کی فیول اکنامی بھی بہت اچھی ہے۔ مارکیٹ میں سمارٹ کاریں دستیاب ہیں، جن میں انتہائی کم پیٹرول استعمال ہوتا ہے لیکن Peel P50 کی فیول اکنامی جدید گاڑیوں میں ایک انقلابی تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔

ہندوؤں کے بھگوان پر زمین پر قبضے کا الزام

بھارت کی ایک عدالت نے ایک بھگوان پر زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں اسے طلب کر لیا ہے۔ مشرقی بھارت کے ریاست بہار میں سڑک کے کنارے بنے ایک مندر میں توسیع کی گئی تو یہ معاملہ گھمبیر ہو گیا۔

مقامی عدالت نے نوٹس جاری کیا ہے کہ ہنو مان بھگوان کے اس مندر میں توسیع کی وجہ سے زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ عدالت میں دائر کیے ایک مقدمے میں شکایت کی گئی ہے کہ روہتاس میں قائم اس مندر میں توسیع کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کی سہولت کی خاطر اس مندر میں کی جانے ولی توسیع کو ختم کر دیا جائے۔ تاہم مقامی ہندوؤں نے اپنے بھگوان کی توہین پر احتجاج بھی شروع کر دیا ہے۔

Symbolbild Waffe Pistole Revolver
بھارت میں شادیوں کے موقع پر خوشی منانے کے لیے اکثر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہےتصویر: Colourbox

روہتاس کے ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ عدالت نے سمن دراصل اس مندر کی انتظامیہ کو جاری کیا ہے نہ کہ بھگون ہنومان کو۔ بھارت میں زمینوں پر ناجائز قبضہ ایک معمول کی بات ہے، جہاں مذہبی گروہ مندروں اور دیگر مقدس مقامات کی تعمیر سے ایسی زمینوں پر بھی قبضہ کر لیتے ہیں، جو ان کی نہیں ہوتیں۔ تاہم بھارت کے قدامت پسند معاشرے میں اس تناظر میں سوال اٹھانا مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔

کیا پانچ سو یورو اور ایک سو ڈالر کا نوٹ ختم کرنے سے جرائم ختم ہو سکتے ہیں؟

تجویز پیش کی گئی ہے کہ جرائم کے خاتمے کی ایک کوشش کے طور پر پانچ سو یورو اور ایک سو ڈالر کے نوٹ ختم کر دیا جانا چاہییں۔ لیکن کیا اس طرح واقعی طور پر جرائم کی روک تھام میں کوئی مدد مل سکے گی؟

شمالی امریکا کے ڈرگ اسمگلرز ہوں یا ٹیکس چور یا پھر انتہا پسند گروہ داعش یا کسی دوسرے گروہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ نوٹوں سے بھرے بیگ لیے پھرتے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک نئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اگر بڑے نوٹوں کو ختم کر دیا جائے تو ایسے جرائم پیشہ افراد کے لیے رقوم منتقل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Symbolbild Steuereinnahmen Geld Steuer BUND
جویز پیش کی گئی ہے کہ جرائم کے خاتمے کی ایک کوشش کے طور پر پانچ سو یورو اور ایک سو ڈالر کے نوٹ ختم کر دیا جانا چاہییںتصویر: picture-alliance/dpa/D. Reinhardt

اس تجویز کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یورپی مرکزی بینک کے صدر ماریو دراگی نے کہا ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام کی کوششوں کے سلسلے میں پانچ سو یورو کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

خوشی کی فائرنگ، دولہا ہی ہلاک ہو گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی ایک تقریب کے دوران خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں دولہا ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ فائرنگ اس شادی کی تقریب میں شامل لڑکے کے مہمانوں نے کی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ فائرنگ خوشی منانے کے لیے کی گئی تھی لیکن اٹھائیس سالہ امیت راسٹوگی کی ہلاکت کے بارے میں ممکنہ طور پر قتل کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گھوڑے پر سوار دولہے کے سر میں گولی لگی۔ شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارت میں شادیوں کے موقع پر خوشی سے فائرنگ کرنا ایک عام سی بات ہے اور ایسے واقعات میں پہلے بھی باراتیوں کی ہلاکت رپورٹ کی جا چکی ہے۔