دفاتر میں ریلیکس کرنے کی جگہیں، ککر ، ٹیبل ٹینس اور دیگر گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کرنا یا پھر ایک مشترکہ کچن جہاں ککنگ کرنے کی سہولت موجود ہو ۔ ملازمین کو معمول سے ہٹ کرایسی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز امریکی کمپنی گوگل نے کیا تھا۔ اب زیادہ سے زیادہ کمپنیاں کام کی جگہوں کو سہولیات سے بھرپور بنانا چاہتی ہیں تاکہ ملازمین خوش رہیں اور خوب دل لگا کر کام کریں۔