داڑھی مونچھ کا عالمی مقابلہ، امریکی سب سے آگے
داڑھی اور مونچھ کے عالمی مقابلے میں امریکی سب سے زیادہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ مقابلہ آسٹریلیا کے علاقے لیوگانگ میں منعقد ہوا اور اس میں 18 ٹائٹلز کے لیے مونچھ داڑھی والے افراد میدان میں اترے۔
دنیا بھر سے مونچھ داڑھی والوں کی شرکت
اس مقابلے میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے اور مختلف طرز کی مونچھ داڑھی والے افراد نے ججوں سے تحسینی کلمات سنے جب کہ شائقین نے بھی یہ دلچسپ مقابلہ دیکھا۔
داڑی مونچھ کے عجیب عجیب نمونے
ان مقابلوں میں چہرے پر بالوں کے حامل افراد نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، جن میں قدرتی سے لے کر امپیریل اور دیگر ڈیزائنوں کے ساتھ ایک دوسرے پر سبقت کی کوشش کی گئی۔
امریکیوں نے بازی مار لی
ایک امریکی فتح کے بعد نیویارک شہر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے۔ ان مقابلوں میں امریکیوں نے 18 میں سے چھ ٹائٹل اپنے نام کیے۔
آسٹریا کے لیے چار ٹائٹل
ان مقابلوں میں آسٹریا نے چار ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔ پچھلی چیمپیئن شپ میں آسٹریا کسی بھی کیٹیگری میں فتح یاب نہیں ہو پایا تھا۔
جرمنوں کے لیے دھچکا
گزشتہ مقابلوں میں جرمنوں نے مختلف کیٹیگریز میں 11 ٹائٹل اپنے نام کیے تھے، تاہم ان مقابلوں میں جرمنوں کے ہاتھ صرف پانچ ٹائٹل لگے۔ پچھلی بات چھ ٹائٹل امریکیوں نے جب کہ ایک ہنگری کے باشندے نے جیتا تھا۔
اگلی چیمپیئن شپ امریکا میں
سن 2013ء کی عالمی چمپیئن شپ جرمنی میں منعقد کی تھی، جب کہ اس بار میزبان آسٹریا تھا۔ تاہم اگلی بات یہ مقابلے سن 2017 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقد کرائے جائیں گے۔