اکھاڑے میں دو چکور لڑنے کے لیے چھوڑے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ دو مادہ چکور بھی اکھاڑے میں اتاری جاتی ہیں۔ شکست خوردہ چکور کی مادہ جیتنے والے چکور کو دے دی جاتی ہے۔ یوں چکوروں کی لڑائی میں بھی علامتی سطح پر قبائلی روایات میں خواتین سے وابستہ نام نہاد ’غیرت‘ کا عکس دکھائی دیتا ہے۔