امریکا کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم یا جی پی ایس سے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن جی پی ایس کے مقابلے میں یورپی یونین کا گے لِیلِیو پراجیکٹ بہت بہتر نتائج کا حامل ہے۔ گےلیلیو بھاری لاگت کا منصوبہ ہے لیکن ایک ایسا نیوی گیشن نظام جس کے ساتھ خلاء سے زمین کے ہر سینٹی میٹر حصے کو پہچانا جا سکے۔