1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جعلی دستاویزات کے ساتھ بھی یونان سے نکلنا مشکل

3 اپریل 2018

یونانی پولیس نے ایسٹر کے تہوار کے  موقع پر متعدد تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ یہ افراد جعلی سفری دستاویزات ذریعے دیگر یورپی ممالک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

https://p.dw.com/p/2vOk2
تصویر: www.bild.de

یونانی پولیس کے مطابق ان تارکین وطن میں سے بارہ کا تعلق ویتنام، تبت اور افغانستان سے ہے۔ یہ تمام افراد کیکلادس سینتورینی کے ہوائی اڈے پر حکام کو ترمیم شدہ دستاویزات دکھا کر ان دو چارٹر جہاز پر سوار ہونا چاہتے تھے، جو اٹلی اور اسپین کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

جعلی دستاویزات پر رہائی پانے والے قاتل دوبارہ گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کریٹا کے ہوائی اڈے پر تین شامی مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔ یہ تینوں جرمنی جانا چاہتے تھے۔ حکام کا خیال ہے کہ انہوں نے کریٹا جزیرے کے چھوٹے سے ہوائی اڈے کا انتخاب اس لیے کیا تھا کہ شاید وہ اپنی جعلی دستاویزات کےساتھ نہ پکڑے جائیں۔

یونان میں سیاحت کے اضافے کے ساتھ ہی روزانہ کئی مہاجرین جعلی دستاویزات کے ساتھ  گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی ایک دستاویز کی قمیت پندرہ سو سے تین ہزار یورو کے درمیان ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بلقان ممالک کی سرحدیں بند ہونے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد جعلی دستاویزات بنا کر بڑے پیمانے پر رقم کما رہے ہیں

۔یونان: جعلی پاسپورٹ کے ذریعے جرمنی آنے کی کوشش، کئی گرفتار

مہاجرین کے لیے جعلی دستاویزات، چیک جمہوریہ میں دس افراد گرفتار