1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: سابق رکن پارلیمان کو جنسی زیادتی کے جرم میں سزائے قید

مقبول ملک اے ایف پی
29 ستمبر 2017

جنوبی جرمن صوبے باویریا کی پارلیمان کے سابق رکن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے ایک سابق صوبائی عہدیدار کو جنسی زیادتیوں کے جرم میں تین سال اور دس ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2kxfR
ملزم لینُس فوئرسٹر، بائیں، عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہتصویر: picture-alliance/dpa/S. Puchner

باویریا کے شہر آؤگسبرگ سے جمعہ انتیس ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملزم لینُس فوئرسٹر ایس پی ڈی کی طرف سے میونخ میں باویریا کی ریاستی پارلیمان کا رکن رہ چکا ہے اور اس کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ اس نے ایسی خواتین کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا، جو اس وقت ایسے کسی جرم کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے قابل نہیں تھیں۔

Symbolbild THEMENBILD/ARCHIVBILD: "KINDERPORNOGRAPHIE"
پولیس کو ملزم کے کمپیوٹر سے بچوں سے متعلق فحش جنسی مواد بھی ملا تھاتصویر: picture-alliance/dpa/U. Zucchi

اس کے علاوہ پولیس کو ملزم کے ذاتی کمپیوٹر سے کم عمر بچوں سے متعلق فحش جنسی مواد بھی ملا تھا۔ لینُس فوئرسٹر پر یہ الزام بھی ثابت ہو گیا کہ اس نے چند خواتین کی ان کی انتہائی حد تک نجی زندگی سے متعلق فحش نوعیت کی ویڈیوز اور تصویریں بھی بنائی تھیں، جو دوران تفتیش پولیس نے برآمد کر لی تھیں۔

یہ ملزم باویریا میں جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک سابق عہدیدار بھی ہے اور اسے قریب پونے چار سال کی سزائے قید کا حکم آج جمعہ انتیس ستمبر کے روز آؤگسبرگ کی ایک صوبائی عدالت نے سنایا۔

’کمزور نہ کو ہاں سمجھا جائے‘، عدالتی فیصلے پر تنقید

جنسی استحصال کرنے پر آسٹریلوی پولیس کے 26 اہلکار برطرف

ایران میں ریپ اور قتل کے مجرم کو سر عام پھانسی

استغاثہ نے ملزم کے لیے پونے پانچ سال کی سزائے قید کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اسے تین سال اور دس ماہ قید کی سزا سنائی۔ اس سے قبل وکلائے صفائی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ چونکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ بھی ہے، اس لیے اسے پونے پانچ سال کی نہیں بلکہ قریب پونے چار سال کی سزائے قید سنائی جائے۔

Landtag Bayern München
ملزم 2003ء سے لے کر دسمبر 2016ء تک میونخ میں باویریا کی ریاستی پارلیمان (تصویر) کا رکن رہ چکا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

اس وقت 52 سالہ لینُس فوئرسٹر کو گزشتہ برس کے آخر میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ آج اس مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے تک حراست میں تھا۔  عدالتی فیصلے کے بعد اسے سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ فوئرسٹر 2003ء سے میونخ میں باویریا کی ریاستی پارلیمان کا رکن چلا آ رہا تھا۔

اٹلی میں تارکین وطن پر جنسی حملوں کے الزامات

جنسی حملے کے دوران سات سالہ بچے کا قتل، بھارت میں غصے کی لہر

کم عمر نابینا بھارتی لڑکوں پر جنسی حملے، برطانوی شہری گرفتار

اس کے علاوہ یہ جرمن سیاست دان باویریا میں جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مجلس عاملہ اور مجلس صدارت کا رکن بھی تھا۔ اپنے خلاف تحقیقات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد فوئرسٹر نے دسمبر 2016ء میں نہ صرف صوبائی پارلیمان میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا بلکہ اپنی سیاسی جماعت ایس پی ڈی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اس سابق سیاست دان نے اپنی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ دو گہری نیند میں سوئی ہوئی خواتین پر جنسی حملوں کا مرتکب ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی دو خواتین دوستوں اور ایک جسم فروش خاتون کی مختلف اوقات میں جنسی عمل کے دوران چھپ کر ویڈیو فلمیں بھی بنائی تھیں۔

سال نو کی تقریبات کے لیے کولون میں سکیورٹی ہائی الرٹ