1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی آج بھی سب سے آگے

22 اپریل 2010

برآمدات کے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز تو اب جرمنی کے پاس نہیں ہے۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر جرمنی کی ساکھ ابھی تک پہلے نمبر پر ہے۔

https://p.dw.com/p/N2aj
تصویر: AP

یہ نتیجہ ہے بی بی سی کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے کا ہے۔ مختلف ملکوں کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ کے حوالے سے کرائے جانے والے اس سروے میں اٹھائیس ممالک تھے، جن میں جرمنی بھی میں شامل تھا۔

Karachi Pakistan
پاکستان سے بیشتر افراد نے جرمنی کے بارے میں منفی رائے دیتصویر: AP

لوگوں سے یہ پوچھا گیا کہ عالمی سطح پر وہ جرمنی کے کردار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو سروے میں شامل تقریباً 59 فی صد نے جرمنی کی تعریف کی جبکہ 14 فی صد نے نفی میں جواب دیا۔ دیگر ممالک میں سے کسی کے بارے میں بھی ایسے نتائج سامنے نہیں آئے۔ جرمنی کے بارے میں دنیا کے مختلف خطوں میں مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔ فرانس میں 84 فی صد افراد عالمی سیاست میں جرمنی کے کردار کی تعریف کر رہے ہیں تو شمالی کوریا میں 82 فی صد اس سے متاثر نظر آئے اور اٹلی میں سروے میں شامل 77 فی صد افراد نے جرمنی کے کردار کو سراہا۔ تین ممالک ایسے ہیں، جہاں کے عوام جرمنی کے حوالے سے کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔ پاکستان، بھارت اور ترکی میں 33 فی صد افراد جرمنی کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔

سروے کے مطابق جرمنی کےبعد جاپان کا 53 فی صد کے ساتھ نمبر آتا ہے جبکہ 52 فی صد کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک خارجہ پالیسی نہ ہونے کے باوجود بھی یورپی یونین کے بارے میں بھی مثبت انداز میں رائے دی گئی۔

بات امریکہ کی آئی تو اس حوالے سے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ تیار کرنے والوں میں سے ایک ڈوگ ملِر نے بتایا کہ عراق جنگ کے بعد امریکہ کے بارے میں سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ سروے میں شامل 40 فی صد جہاں امریکی پالیسیوں کے حمایتی تھے وہیں 34 فی صد نے ان کے خلاف رائے دی۔ چین کے بارے میں بھی نتائج بہت دلچسپ اورتقسیم ہیں۔12ممالک چین کے کردار کی تعریف کررہے ہیں تو12 ممالک میں عوام اس کے خلاف ہیں۔ جرمنی میں اس بارے میں جن لوگوں سے سوال پوچھے گئے ان میں سے 71 فی صد چین کو ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔

Israelische Flagge bei Tel Aviv
سروے میں 20 سے زائد ممالک کے شہریوں نے اسرائیل کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیاتصویر: AP

اس سروے میں شامل چار ممالک ایسے ہیں، جنہیں سراہے جانے کی صدا کہیں سے بھی سنائی نہیں دی۔ ان میں پاکستان، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔ شاید اس کا تعلق سابق امریکی صدر جارج بش کے جوہری ہتھیاروں، آمریت اور دہشت گردی کے حوالے سے بیان کی گئی کہانیوں سے ہے۔ چوتھا ملک اسرائیل ہے، جس کے بارے میں چوبیس ملکوں کے باشندوں کی رائے منفی تھی۔

یہ سروے گلوب اسکین اور یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروگرام انٹرنیشنل پالیسی ایٹیٹیوڈ کی طرف سے کرایا گیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے یہ تیسری مرتبہ سروے کرایا گیا ہے۔ یہ سلسلہ 2005ء سے شروع ہوا تھا۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: ندیم گِل