جرمن کپ: دفاعی چیمپیئن بریمن کا مقبالہ بائرن میونخ سے
25 مارچ 2010ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جانے والا اہم فٹبال ٹورنامنٹ جرمن کپ اب اپنی منزل کے مزید قریب ہو گیا ہے۔ اُس کا ایک سیمی فائنل منگل 23 مارچ کو کھیلا گیا، جبکہ بدھ کے روز کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں حریف ٹیمیں تھیں: شالکے اور بائرن میونخ۔ اِس میچ کا شائقین کو انتظار تھا اور ایک زور دار مقابلے کے بعد شالکے کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گول اضافی وقت میں ہوا۔ یہ سیمی فائنل گیلزن کرشن شہرمیں کھیلا گیا۔ گیلزن کرشن ہی سیمی فائنل کی ایک ٹیم شالکے کلب کا شہر ہے۔
جرمن کپ کے پہلے سیمی فائنل کا مقام بریمن کا ہوم گراؤنڈ تھا اور اُس کے اپنے واسر سٹیڈیم میں یہ میچ کھیلا گیا۔ اِس میچ میں بریمن کی ٹیم نے مدمقابل آؤگس برگ کی ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ گول کرنے کے کئی قیمتی مواقع بھی ضائع کئے گئے لیکن اس کے باوجود بریمن کے کھلاڑی دو گول کرنے میں کامیاب رہے۔ آؤگس برگ کے گول کیپر معیاری کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور دونوں گول ان کی غلطی سے ہوئے۔ بریمن کی جانب سے پہلا گول مڈ فیلڈر مارکو مورین نے کیا جبکہ دوسرا گول ٹورسٹس فرنگز نے کیا۔
بریمن کی ٹیم جرمن کپ کے فائنل میں دسویں مرتبہ پہنچی ہے۔ وہ گزشتہ نو فائنل میچوں میں چھ مرتبہ کامیاب رہی۔ پندرہ مئی کو فیصلہ ہو گا کہ قسمت کی دیوی بریمن پر ساتویں مرتبہ مہربان ہوتی ہے کہ نہیں۔ اُس نے گزشتہ سال لیور کوزن کو ہرا کر کپ کا فائنل جیتا تھا۔ بائرن میونخ کی ٹیم سولہ مرتبہ جرمن کپ کے فائنل پہنچی اور چودہ مرتبہ کامیاب رہی۔
رپورٹ : عابد حسین
ادارت : افسر اعوان