1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن مسلم نوجوانوں میں بنیاد پرستانہ رجحان سرائیت کرتا ہوا

عابد حسین
25 دسمبر 2016

برلن کی کرسمس مارکیٹ پر انیس عامری کے حملے کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یورپ اور جرمنی کے مسلم نوجوانوں میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ یورپی ممالک میں بنیاد پرستی کو فروغ دینے والے کئی مبلغین گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2Uqp9
Screenshot Youtube Propaganda-Video Abu Walaa Antwort auf Pierre Vogel
تصویر: youtube.com

جرمنی کی داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ جرمنی سمیت یورپ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ انتہا پسندانہ عقائد کو پسند کرنے والے مسلم نوجوانوں میں یہ ذیلی کلچر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے مطابق اس میں مذہب تبدیل کرنے والوں کے ساتھ ساتھ وہ خواتین بھی شامل ہیں جوبھرتی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماسن نے اس منابست سے کہا کہ ایسے انتہا پسندانہ نوجوانوں میں ’فور ایمز‘ اہم ہے۔ ان سے مراد مرد(Male)، مسلم (Muslim)، مہاجر (Migrant) اور مہم جوئی میں ناکامی (Misadventure) ہے۔ ان کے مطابق برلن حملہ آور انیس عامر اِس ’فور ایمز‘ فارمولے پر پورا اترتا ہے۔

Hans-Georg Maaßen PK Verfassungsschutz
جرمنی کی داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ ہانس گیورگ ماسنتصویر: picture-alliance/dpa/K.Nietfeld

جرمنی میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے فروغ اور اُس کے نظریات کی افزائش میں احمد عبدالعزیزعبداللہ المعروف ابو والع پیش پیش ہے۔ اس مبلغ کو رواں برس نومبر میں جرمن شہر ہلڈزہائیم سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس شمالی جرمن شہر کو اِس بنیاد پرست مبلغ نے اپنا گڑھ بنا رکھا تھا۔ اپنے عقائد و نظریات کے لیے اُس کی کئی ویڈیوز عام کی جا چکی ہیں۔

جرمن سکیورٹی ذرائع کے مطابق سن2011 میں بنیاد پرست مسلمانوں کی تعداد 38 سو تھی جو اب پانچ سالوں میں بڑھ کر نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں 550  ایسے ہیں ، جو انتہا پسند پرتشدد کارروائیاں انجام دینے کی مہارت رکھتے ہیں۔ رواں برس کئی نوجوانوں کو پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کے جرائم میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Deutschland Hildesheim Polizei verhaftet Islamisten
جرمنی میں کئی مساجد کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہےتصویر: Getty Images/A. Koerner

لندن کے کنگز کالج کے سینٹر برائے مطالعہٴ بنیاد پرستی کے سربراہ پیٹر نوئے مین کا خیال ہے کہ مرکزی دھارے سے کٹے ہوئے خاندانوں کے نوجوان چھوٹے بڑے جرائم تو کرتے تھے لیکن اُن کی اِس عادت کو جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ داعش نے ان نوجوانوں کو جدید ہتھیاروں کا لالچ دے کر اپنا ساتھ شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ نوئے مین کے مطابق داعش نے مغربی ثقافت کے خلاف ردعمل اور اجتجاجی نظریے کو بھی استعمال کر کے ایسے نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کیا۔

 برطانیہ میں ایک سکھ گوردوارے پر حملے میں ملوث ایک نوجوان کا تعلق ترک خاندان سے ہے۔ اس نوجوان کی والدہ نریمان یاما نے ایک کتاب تحریر کی، جس کا عنوان ’میرا سلفی بیٹا‘ یا انگریزی میں My Son, the Salafist ہے۔ اس کتاب میں بھی خاتون نے واضح کیا کہ اُس کے بیٹے یوسف نے چودہ برس کی عمر میں عربی مبلغین کی ویڈیوز دیکھنا شروع کر دی تھیں۔ یاما نے اپنے بیٹے کے لیے مسجدوں، پولیس، سکیورٹی حلقوں اور انسداد بنیاد پرستی کے پروگراموں کا بھی سہارا بھی لیا لیکن سب ناکام رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے بیٹوں کے والدین بظاہر کمزور ہیں کیونکہ دوسری جانب کا پراپیگنڈا بہت توانا ہے۔