1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’جبر بڑھ رہا ہے اور آزادیاں سلب کی جا رہی ہیں‘

22 مارچ 2018

اسے بہت ہی تاریک سی پیش رفت کہا جا سکتا ہے کہ متعدد ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جبر بڑھ رہا ہے اور سیاسی شعبے میں آزادیاں سلب کی جا رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2ul9M
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Nabil

بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے ایک جائزے کے مطابق ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جمہوریت اور مارکیٹ اکانومی کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور ان دونوں شعبوں میں تنزلی گزشتہ بارہ برسوں کی اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

جائزے میں بتایاگیا ہے کہ ایسے حکمرانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جو نگرانی میں اضافے، اپنے اقتدار کو طوالت دینے اور ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے نظاموں کی تشکیل میں لگے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی نا انصافی، بدعنوانی اور بد انتظامی کے خلاف مظاہروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Infografik Der Transformationsindex der Bertelsmann Stiftung DEU

اس جائزے کو مرتب کرنے والوں نے اس سلسلے میں ہنگری اور  ترکی پر خاص طور پر تنقید کی ہے کیونکہ ان دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے اختیارات کو ناجائز طور پر بڑھانے اور سیاسی میدان میں قدغن لگانے کی کوششوں میں ہیں۔

بیرٹلزمان کے مطابق اس تنزلی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ تر حکمران یا حکومتیں اپنے داخلی تنازعات پر بات چیت کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتیں۔

اس فاؤنڈیشن نے اس جائزے کی تیاری کے لیے ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے 129ممالک کی صورتحال کا تجزیہ کیا ہے اور ان میں سے 71 ممالک کو جمہوری ریاستوں کا درجہ حاصل ہے۔ بقیہ 58 کو مطلق العنان ریاستوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

اس جرمن فاؤنڈیشن کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 3.3 ارب افراد ایسے ممالک میں رہتے ہیں، جہاں آمرانہ طرز حکومت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بہت سے ممالک میں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے۔

خواتین کو کم تنخواہ ملتی ہے، نئی ریسرچ

یورپ میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ کی وجہ عالمگیریت سے خوف

جرمن معیشت یورپ میں مضبوط ترین، مگر بے روزگار جرمن غریب تر