شامی خانہ جنگی سے قبل ملکہ یزماتی ٹیلی وژن پر کوکنگ کے پروگراموں کی وجہ سے اسٹار بن چکی تھیں۔ تاہم اس جنگ کی وجہ سے یہ ماہر شیف جرمنی مہاجرت پر مجبور ہوئیں۔ اب برلن میں وہ مہاجرین میں انتہائی مقبول ہو چکی ہیں، وجہ ان کے ہاتھوں کے بنے لذیز کھانے ہی ہیں۔ اس رمضان وہ ایک ترک ٹیلی وژن کے لیے کھانوں کا ایک پروگرام بھی کر رہی ہیں، جو شام میں بھی نشر کیا جا رہا ہے۔