1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جارج بُش، رچرڈ نکسن سے بھی زیادہ غیرمقبول: سروے

10 نومبر 2008

ایک جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ امریکی صدر جارج بُش، ملک کے اب تک کے، غیر مقبول ترین صدر ہیں۔

https://p.dw.com/p/FrF0
امریکیوں کی اکثریت جارج بُش کی پالیسیوں کی مخالف ہےتصویر: AP

سی این این/ opinion research corporation کے جائزے کے نتائج کے مطابق سروے میں حصّہ لینے والوں میں سے محض سولہ فی صد رائے دہنگان سمجھتے ہیں کہ امریکہ صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، جبکہ 83 فی صد کا کہنا ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

John McCain wird 1973 nach seiner Rückkehr aus Vietnam von Präsident Nixon begrüßt
سن انیس سو تہتر کی اس تصویر میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن حالیہ صدارتی انتخابات میں باراک اوباما سے شکست کھانے والے جان میکین کو مبارکباد دیتے ہوئے، میکین نے ویتنام جنگ میں نہ صرف حصّہ لیا تھا بلکہ پانچ سال تک وہاں جنگی قیدی بھی رہے تھےتصویر: AP

سروے کے مطابق سن انیس سو پچھتر میں ’’واٹر گیٹ‘‘ سکینڈل کے نتیجے میں اُس وقت کے امریکی صدر، رچرڈ نکسن بھی اتنے غیرمعروف نہیں تھے جتنے کہ اس وقت صدر جارج بُش ہیں۔ سال رواں میں کرائے گئے تین مختلف جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ستر فی صد سے زائد رائے دہنگان جارج بُش کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق 76 فی صد رائے دہنگان کا یہ کہنا ہے کہ جس طریقے سے بُش ملک کے داخلی اور خارجی معاملات کو چلارہے ہیں، وہ صحیح نہیں ہے۔

تازہ سروے کے نتائج پیر کے روز منظر عام پر آئے جب نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما اپنی اہلیہ مشیئل اوباما کے ہمراہ، جارج بُش سے ملنے وائٹ ہاوٴس پہنچے۔