1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی

27 نومبر 2008

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم Somchai Wongsawat نے بنکاک کے دوہوائی اڈوں کے اطراف میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/G3gH
بنکاک میں حکومت مخالف مظٓاہرین وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کرر ہے ہیں۔تصویر: AP

تھائی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کا محاصرہ کرنے والے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Chiang Mai میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں تھائی وزیر اعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں کے اطراف میں ہنگامی ‌حالت کا نفاذ عارضی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسی شخص کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتی اور مظاہرین کے خلاف کارروائی میں فوجی یونٹ پولیس کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پوری تھائی قوم کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بنکاک میں جاری حکومت مخالف مظٓاہرے عوامی اتحاد برائے جمہوریت کے تحت کیے جا رہے ہیں جو وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی فوج کے سربراہ نے بھی وزیر اعظم Wongsawat کو ملک میں تازہ انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی جسے تھائی وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔

دوسری جانب مظاہرین نے بنکاک کے دونوں ہوائی اڈوں کا قبضہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ پیپلز الائنس فار ڈیموکریسی کے رہنما Suriyasai Katasila نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو زبردستی منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہیومین شیلڈ بنائی جائے گی۔