1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ اولمپکس میں چینی کھلاڑیوں نے دو گولڈ میڈل جیت لئے

10 اگست 2008

چینی دارلحکومت میں جاری کھیلوں کے 29 ویں گرمائی اولمپک مقابلوں میں میزبان ملک کے کھلاڑی شروع دن سے ہی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آنے لگے ہیں۔ ہفتہ کے روز بیجنگ میں چینی کھلاڑیوں نے دو گولڈ میڈل حاصل کئے۔

https://p.dw.com/p/EtdL
بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم میں کی جانے والی آتشبازی کا ایک منظرتصویر: AP

بیجنگ اولمپیائی مقابلوں کا پہلا ھولڈ میڈل ایئر گن شوٹنگ میں چیک جمہوریہ کی کھلاڑی کاترینا ایمونز نے جیتا جبکہ میزبان ملک کے لئے پہلے دونوں گولڈ میڈل 48 کلوگرام وزن کے شعبے میں خاتون ویٹ لفٹرچَین زی ژیا اور ائیر گن شوٹنگ کے شعبے میں مرد کھلاڑی پانگ وائی نے جیتے۔

جرمنی کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم جو موجودہ عالمی چیمپئین بھی ہے نائیجیریا کے خلاف اپنا ابتدائی میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر قبل ازوقت ہی کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

اس کے علاوہ سٹریٹ سائیکلنگ کے شعبے میں مردوں کا گولڈ میڈل اسپین کے کھلاڑی سیموئل سانچیز نے جیتا۔