1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ اولمپکس: رنگا رنگ اختتامی تقریب

عاطف توقیر24 اگست 2008

کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ بیجنگ اولمپکس کا اتوار کو اختتام ہوا۔ اس کے ساتھ ہی 16روز سے جاری تمغوں کے حصول کی جنگ بھی ختم ہوئی۔ بیجنگ کے برڈ نیسٹ اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

https://p.dw.com/p/F3yE
برڈ نیسٹ اسٹیڈیم ، آتش بازی کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

مجموعی طور پر302طلائی تمغوں کے لئے 38مقابلوں میں 205ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پورے اولمپکس میں میزبان چین کا پلہ بھاری رہا۔اولمپکس کے اختتام پر میڈلز چارٹ پر چین پہلے نمبر پر ہے۔چین نے 51طلائی تمغے لے کر سونے کے تمغوں کی نصف سنچری اور مجموعی طور پر 100تمغے لے کر تمغوں کی سنچری بھی مکمل کی۔امریکہ نے مجموعی طور پرسب سے زیادہ 110تمغے حاصل کئے تاہم امریکہ کے حصے میں سونے کے 36 تمغے ہی آپائے۔امریکہ کی پوزیشن دوسری رہی۔ روس 23طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔برطانیہ کی پوزیشن چوتھی رہی، برطانیہ 19طلائی تمغے حاصل کر پایا۔ جرمنی کے حصے میں 16طلائی ، 10سلوراور 15براؤنز میڈلز آئے۔

رنگار نگ تقریب میں روایتی طور پر یونان کا پرچم بلند کر کے قومی ترانہ بجایا گیا۔ اسکے بعد برطانیہ کا پرچم بلند کر کے برطانیہ کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے اولمپک پر چم لہرایا اوراولمپک کا ترانہ بجایا گیا۔اس کے بعد پرچم برطانوی وزیرِاعظم گورڈن براؤن کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پورے اسٹیڈیم کو زبردست طریقے سے رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیاتھا۔ اولمپک میں شریک تمام ممالک کے ایتھلیٹس اسٹیڈیم کے درمیان میں اپنے اپنے ممالک کے پرچموں کے ساتھ گول دائرے کی شکل میں اکھٹے ہوئے۔برڈ نیسٹ اسٹڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اوررنگ برنگے لباس پہنے فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے فنکاروں نے بھی روایتی برطانوی دُنیں بجائیں، گیت گائے اور رقص پیش کیا۔

Zuschauer bei Abschlusszeremonie Olympia China 2008
نیشنل اسٹیڈیم جو٫٫ برڈ نیسٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔تصویر: AP

ان اولمپکس میں کئی ریکارڈز بنے اور کئی ٹوٹے۔مگر خاص بات امریکی تیراک کااپنے ہم وطن مارک سپیٹزکاایک اولمپک میں 7 گولڈ میڈلز کا ریکارڈ توڑنا تھا۔امریکی تیراک مائیکل فیلپس8 طلائی تمغوں کے ساتھ، ان مقابلوں اور آج تک کی اولمپک تاریخ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ٹھہرے۔ ان کے بعدآسٹریلیا کی اسٹیفنی رائس، چین کے زاؤ کائی، جمیکا کے یوسین بولٹ اور برطانیہ کے کرسٹ ہوئے ،انفرادی طور پر تین تین گولڈ میڈلز جیت کر بہترین ایتھلیٹس قرار پائے۔ پاکستان نے چار ایونٹس شوٹنگ، ہاکی، سوئمنگ، ایتھلیٹکس میں حصہ لیا مگر کسی ایک میں کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہ ہو پایا

Deutsche Welle Uhr
BLN-30تصویر: DW