جنگ زدہ علاقوں سےہجرت کر کے یورپ کا رُخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بہتر زندگی کی تلاش میں نکلنے والے کئی بار سفر کے دوران اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا پھر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی لاپتہ افراد سے متعلق جرمن ریڈکراس کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس پر بات کرنے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں بون سے افسر اعوان، جو جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو سے منسلک ہیں۔