1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بہتر ’سیکس‘ کی تبلیغ

25 جون 2011

انڈونیشیا کی ایک ایئرکرافٹ انجینئر گِنا پُسپیتا اسلام کی تبلیغ کرتی ہیں۔ ان کا مقصد نوجوان خواتین کو بہتر سیکس کے بارے میں سمجھانا ہے تاکہ انہیں اچھی ازدواجی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

https://p.dw.com/p/11jHL
تصویر: AP

فرانس سے تعلیم یافتہ تین بچوں کی والدہ ’وفادار بیوں کے کلب‘ کے ذریعے مختلف مذہبی پروگراموں اور اجتماعات میں یہ سبق دیتی ہیں کہ شوہر کے ساتھ بہتر جنسی تعلقات کے ذریعے طلاق اور دیگر ’مغربی طرز‘ کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پُسپیتا کا کہنا ہے، ’بیویاں زندگی کے ہر شعبے میں ہر صورت میں اپنے شوہروں کے احکامات کی پابندی کریں۔ مثال کے طور پر شوہر کو کھانا اور مشروبات دے کر، اسے آرام اور سکون مہیا کر کے اور جنسی تعلقات کے ذریعے۔‘‘

Valentinstag Flash-Galerie
انڈونیشیا میں یہ کلب مستعدی سے کام میں مصروف ہےتصویر: AP

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق Obedient Wives Club یا وفادار بیویوں کا کلب ایک مسلم ادارہ ہے، جو اچھے سیکس کو بہتر ازدواجی زندگی کی ضمانت اور مضبوط معاشرے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ اردن، ملائشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں اپنا اثر قائم کرنے کے بعد اب یہ کلب انڈونیشیا میں بھی انتہائی مستعدی سے کام کر رہا ہے۔

ملائشیا کے ایک ادارے کے تحت گلوبل اخوان نامی کلب کی بنیاد رکھی گئی تھی، جس کا مقصد خواتین ملازمین کی مدد کرنا اور انہیں بہتر ملازمت کے ساتھ ساتھ بہتر امور خانہ داری اور ازداوجی زندگی سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ بعد میں وفادار بیویوں کے کلب کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس کلب کے آغاز کے وقت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اس میں شامل کیا جاتا تھا تاہم کہا جاتا ہے کہ اس کی تعلیمات زیادہ تر اسلامی کتابوں کے حوالوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

کلب کی ترجمان نورُل کے مطابق، ’جب آدمی گھر میں مطمئن نہیں ہوتا، تو وہ پھر یہاں وہاں دیکھتا ہے۔‘‘

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید