1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان مجرم قرار، پانچ برس قید کی سزا

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
5 اپریل 2018

بھارتی ریاست راجھستان کی ایک عدالت نے سلمان خان کو دو نایاب ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کے 20 برس پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 

https://p.dw.com/p/2vWUr
Indischer Filmschauspieler Salman Khan
تصویر: DW/S. Zain

بالی وڈ کے ‘بیڈ بوائے‘ اور ’ ماچو مین‘ سلمان خان کے علاوہ اس مقدمے میں بالی وڈ کے دیگر نامور اداکار سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم بھی ملزمان نامزد تھے جنہیں عدالت نے بری کر دیا۔

فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے بتایا کہ سلمان خان پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔  وکیل کے مطابق پولیس 52 سالہ اداکار کے وارنٹ گرفتاری تیار کر رہی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرتے ہوئے جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا جائے گا تاہم انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

سلمان خان کی جان کو خطرہ، فلم کی شوٹنگ منسوخ

سلمان خان ایک اورعدالتی کیس میں بری

یاد رہے کہ  1998 میں سلمان خان، سیف علی خان، تبو، سونالی اور نیلم فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے لیے جودھ پور میں تھے۔ اس دوران ان پر الزام تھا کہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ انہوں نے ایک گاؤں کے نزدیک نایاب نسل کے دو چنکارا ہرنوں کا شکار کیا جو غیر قانونی ہے۔