1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی ریاست آسام میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

30 اکتوبر 2008

بھارتی ریاست آسام میں تیرہ بم دھما کوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاستی پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں تین سو سے زائدا فراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/FkQu
آسام میں ہونے سلسلہ وار دھماکوں میں مختلف بازاروں کو نشانہ بنایا گیاتصویر: AP

مختلف شہروں کے مصروف بازا روں میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب بازاروں میں لوگوں کو ہجوم تھا۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے خدشہ ظاہر کیاجارہاہےکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Indien Bombenanschläge
دھماکے میں ذخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔تصویر: AP

اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اس سے قبل آسام میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزامات، ریاست کی خود مختاری کے لئے دہلی حکومت سے برسرپیکار یونائٹیڈ لیبریشن فرنٹ آف آسام پرعائد کئے گئے تھے۔

بھارت میں یکے بعد دیگر ے دھماکوں کا سلسلہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے جس کے باعث بھارتی عوام میں شدید خوف وہراس پایاجاتاہے۔ چھ ہفتے قبل بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکوں میں بھی بیس سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔