1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی خلائی تحقیقی ادارے کے باہر فائرنگ

16 مارچ 2010

آج منگل کی صبح بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے قریب بیالالو میں ملک کے خلائی ادارےISRO کے باہر فائرنگ ہوئی

https://p.dw.com/p/MUA3
بنگلور میں پولیس ہائی الرٹتصویر: AP

حکام کے مطابق اس ہائی الرٹ زون میں حساس ادارے کے باہرسیکیورٹی گارڈز اوردو افراد کےمابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

خبر رساں ایجنسیوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ISRO کے ٹریننگ سینٹر کے باہرنا معلوم مشکوک افراد گھوم رہے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو ان پر شک ہوا اورجب سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد سے پوچھ گچھ کی توانہوں نے فائرنگ کردی۔

ISRO کے ترجمان ایس ستیش نےبھی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایاکہ ISRO سینٹر کے باہر سیکیورٹی گارڈز اور دو نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وہ افراد فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئےتاہم ان افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ اس معاملے کی پوری تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ شدت پسندوں کی جانب سے تھا یا نہیں۔ تاہم بھارت کے وزیر داخلہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ جس طرح کی فائرنگ تھی اس سے یہ نہیں لگتا ہے یہ کاروائی شدت پسندوں کی جانب سے تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارات داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ISRO سینٹر شدت پسندوں کے نشانے پر ہے۔

رپورٹ : عصمت جبیں

ادارت : افسر اعوان