1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'بھارتی خاتون پر سعودی کفیل خاندان کا تشدد‘

بینش جاوید
22 نومبر 2017

بھارت کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی چوبیس سالہ صبا فاطمہ کو مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں نے سعودی عرب بھجوا دیا تھا جہاں اس کے کفیل خاندان نے اس لڑکی پر گرم تیل پھینک دیا۔

https://p.dw.com/p/2o2td
Indien Frauen Massensterilisation 13.11.2014
تصویر: Reuters/M. Mukherjee

بھارت کے اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گرم تیل سے اس لڑکی کی ایک ٹانگ، بازو اور پیٹ جھلس گیا ہے۔ فاطمہ کی والدہ مہراج اونیسا نے بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کو واپس بھارت لانے میں مدد کریں۔ انٹرنیٹ پر فاطمہ کی والدہ کی شائع ہونے والی ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں،’’ میں صرف اپنی بیٹی کی واپسی چاہتی ہوں۔‘‘ فاطمہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فاطمہ کا کفیل خاندان ماہانہ تنخواہ بھی باقاعدگی سے ادا نہیں کرتا اور نہ ہی ان کی بیٹی کو مناسب کھانا دیا جاتا ہے۔

فاطمہ کی بہن فرہین نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا،’’ ایجنٹوں نے اس کی بہن کو سعودی عرب میں بیوٹی پارلر میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن جب وہ سعودی عرب پہنچی تو انہوں نے اسے ایک گھر بھجوا دیا جہاں اسے ایک ملازمہ کے طور پر کام کرنا تھا۔‘‘ فرہین کا کہنا ہے کہ کچھ ہی ماہ میں اس کی بہن نے سعودی خاندان کے تشدد اور زیادتی کی شکایت کرنا شروع کر دی تھی۔

بھارت: کم عمری کی شاديوں کی روک تھام ميں مساجد کا کردار

’کمزور نہ کو ہاں سمجھا جائے‘، عدالتی فیصلے پر تنقید

واضح رہے کہ بھارت اور خصوصی طور پر حیدر آباد سے بھارتی لڑکیوں کےخلیجی ممالک کو اسمگل کرنے کے واقعات عام ہیں۔ بعض اوقات ان ممالک کے شہری نوجوان بھارتی لڑکیوں سے شادیاں کروا لیتے ہیں اور انہیں اپنے ممالک بلوا کر اکثر گھریلو ملازموں کے طور پر رکھتے ہیں۔