1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں کمبھ میلہ اختتام پزیر

Zubair Bashir10 مارچ 2013

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر شہر الہٰ آباد میں حالیہ کمبھ میلے کا آغاز 14جنوری کو ہوا، یہ میلہ 55روز تک جاری رہنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔

https://p.dw.com/p/17uQz
تصویر: DW/S. Waheed

میلے کے پہلے روز مذہبی رسومات کا سلسلہ صبح 4 بجے شروع ہوا، اس موقع پر ہزاروں ہندوؤں نےسخت سردی میں دریائے گنگا میں نہاکر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، ہندوؤں کا ماننا ہے کہ دریائے گنگا میں اشنان کرنے سے ان کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، ہندو یاتریوں نے وشنودیوتا کوخوش کرنے کے لیے مختلف عبادات بھی کیں۔

Bildergalerie Kumbh Mela (das größte religiöse Fest Indiens)
میلے میں دس لاکھ سے زائد غیرملکی سیاحوں نے بھی شرکت کیتصویر: DW/S. Waheed

کمبھ میلے کو بارہ سال بعد ہی کیوں منایا جاتا ہے اس حوالے سے ہندو دھرم میں روایت کیا گیا ہے کہ آسمانوں پر مقدس پانی کے ایک برتن کے لیے دیوتاؤں اور بدی کی قوتوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ یہ لڑائی بارہ روز تک جاری رہی تھی اور وہ ہر دن ایک انسانی سال کے برابر تھا ۔ لہذا اس لڑائی کی یاد میں مہا کمبھ میلہ بھی ہر بارہ سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

Ganges Shahi Snan Großes Bad Kumbh Mela Pitcher Festival Indien Hindi Allahabad
اس بار میلے میں 12 کروڑ ہندو یاتریوں نے شرکت کیتصویر: Reuters

الہ آباد ان چار شہروں میں سے ایک ہے جہاں اس لڑائی کے دوران برتن میں سے مقدس پانی کے قطرے گرے تھے۔

دو ہزار سال سے جاری اس میلے میں دنیا بھر سے لاکھوں ہندو یاتری شرکت کرتے ہیں، مہا کمبھ میلہ بارہ سال کے بعد منعقد ہوتا ہے اور اسے زمین پر انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جاتا ہے۔اس بار میلے میں 12 کروڑ ہندو یاتریوں نے شرکت کی، کمبھ میلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میلے میں دس لاکھ سے زائد غیرملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔

سال دو ہزار ایک میں اس میلے میں اشنان کے پہلے دن چار کروڑ افراد اکٹھے ہوئے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ الہ آباد میں اس میلے کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں اور میلے سے پہلے دریا کے کنارے یاتریوں کے لیے خیموں کا ایک شہر آباد کیا گیا تھا جہاں لاکھوں لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ قیام پزیر رہے۔

یاتریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے چودہ عارضی ہسپتال بنائےگئے تھے جن میں دو سو تینتالیس ڈاکٹر چوبیس گھنٹے موجود رہے ۔ اس کے علاوہ یاتریوں کے لیے چالیس ہزار سے زائد بیت الخلاء بھی تعمیر کیے گئے۔

Kumbh Mel 2013
رواں کمبھ میلے سے ایک سو بیس ارب روپے کی کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا اظہار کیا گیا تھاتصویر: DW/S. Waheed

میلے کے آغاز سے پہلے بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ اس میلے کے انعقاد پر ساڑھے گیارہ ارب بھارتی روپے لاگت آئی ہے اور اس دوران ایک سو بیس ارب روپے کی کاروباری سرگرمیوں کی امید ہے۔

میلے کے مقدس ترین دن پندرہ فروری کو الہ آباد کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

zb/at(AFP)