1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں پہلی ’سلَٹ واک‘ کی تیاری

31 جولائی 2011

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج اتوار کے روز ملک کی پہلی ’سلَٹ واک‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں جنسی جرائم میں تشویشناک حد تک اضافے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/126sQ
امنگ سبراول اس ریلی کی منتظم اعلیٰ ہیںتصویر: AP

بھارت میں پہلی بار ’سلَٹ واک‘ منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد لوگوں میں خواتین پر تشدد اور جنسی جرائم کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور اس کے خلاف احتجاج کرنا بتایا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد شرکت کریں گے۔

اس نوعیت کی ریلیاں مغربی ممالک میں عام ہیں۔ چند ماہ قبل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اسی نوعیت کی ایک واک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Karte Indien englisch

بھارت میں اس ریلی کا اہتمام صحافت کی انیس سالہ طالبہ امنگ سبراول نے کیا ہے جن کا کہنا کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارتی خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ امنگ کہتی ہیں: ’’بھارت میں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے کیا پہن رکھا ہے۔ اگر خواتین نے خود کو سر سے پیر تک بھی ڈھانپ رکھا ہو تب بھی وہ جنسی زیادتی کا شکار بنتی ہیں۔ اگر خواتین زیادتی کا شکار بنتی ہیں تو انہی پر یہ الزام عائد کر دیا جاتا ہے کہ انہوں نے ایسا کرنے کی خود دعوت دی ہوگی۔‘‘

بھارت میں کیے گئے ایک جائزے کے مطابق نئی دہلی میں پچاسی فیصد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارتی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں سن دو ہزار دس میں چار سو نواسی ریپ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

خیال رہے کہ بھارت کے قدامت پسند حلقے ’سلَٹ واک‘ کو ’مغربی ثقافت کی یلغار‘ قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید