بھارت میں دماغ کے آپریشن کے دوران مریض نے گٹار بجایا
20 جولائی 2017اشتہار
بھارت کے اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص ایک موسیقار ہے اور اسے ایک ایسا مرض لاحق تھا جس میں اس کے بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں کام نہیں کرتی تھیں۔ اس مرض کی وجہ سے اس شخص کو گٹار بجاتے ہوئے بہت مشکل ہوتی تھی۔ اس شخص کا آپریشن سات گھنٹے تک جاری رہا۔
بھارت کے ’جین انسٹیٹیوٹ آف موومنٹ ڈس آرڈرز اینڈ سٹیریوایکٹک نیوروسرجری‘ کے ڈاکٹر شرن شری نواسن نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا،’’ اس آپریشن میں دماغ کے اس حصے کو جلایا جاتا ہے جو غیر معمولی حرکات یا بیماری کا باعث بن رہا ہے۔ آپریشن سے قبل ایک خاص فریم کے ذریعے مریض کے سر کو ایک پوزیشن میں رکھا گیا تھا۔‘‘
اب یہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے،’’میں حیران تھا کہ آپریشن کے دوران ہی میری انگلیاں ہلنا شروع ہو گئی تھیں۔ آپریشن کے مکمل ہونے تک میری انگلیاں سو فیصد کام کر ہی تھیں۔‘‘