1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا سولہواں میچ ڈے، مقابلے جاری

12 دسمبر 2009

جرمن فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے سولہویں میچ ڈے کے کھیل جاری ہیں۔ اس مرتبہ آٹھ میچ کھیلے جا رہے ہیں، جن میں سے پانچ مکمل ہو چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/L16H
تصویر: AP

ہفتہ کو ہوئے تازہ مقابلوں میں ٹی ایس وی نے اوگزبرگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ فرینکفرٹ اور آرڈبلیو آحلن کے درمیان میچ برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

اس میچ ڈے کے پہلے روز جمعہ کو تین مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں ڈیوزبرگ نے کارلسروہے کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دی۔ پادیربورن اور آخن کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایف سی کے نے کوبلینز کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

اتوار کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سب سے پہلے آرمینیا کی ٹیم یونین کا سامنا کرے گی۔ دوسرا میچ سینٹ پاؤلی اور فیورتھ کے درمیان ہوگا جبکہ اس میچ ڈے کا آخری میچ ڈوسلڈورف اور اوبیرہاؤزین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بنڈس لیگا کے ٹیبل پر ٹیموں کی تازہ پوزیشن یہ ہے۔ ایف سی کائزرزلاؤٹیرن پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری پوزیشن ایف سی سینٹ پاؤلی کی ہے۔ تیسرا نمبر بیلےفیلڈ کے پاس ہے۔ ڈیوزبرگ چوتھے اور ڈوسلڈورف پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان