1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا اور ایف سی کولون کی ٹیم

29 جنوری 2009

جرمن فُٹ بال لیگ میں ایف سی کولون نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

https://p.dw.com/p/Gi7W
ایف سی کولون کی ٹیم کا لوگو

جرمن شہر کولون کی فٹ بال ٹیم اپنی بہتر کارکردگی کے نتیجے میں لیگ۔ ٹو سے ترقی کرکے با لآخرفرسٹ لیگ میں پہنچ چکی ہے اور یہ ٹیم وہاں اپنا چالیسواں سیزن کھیل رہی ہے۔

ٹیم ایف سی کولون کے کوچ کرسٹوف ڈاؤم جرمن فُٹ بال لیگ میں بہتر کارکردگی جاری رکھنے کے حوالے سے پرُ امید ہیں۔ وہ پُر امید لہجے میں کہتے ہیں: ’’سیزن کے آخر میں ہم ٹیموں کی درجہ بندی میں اور بھی آگے آنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہمیں نئی تحریک مل سکے گی۔ کبھی لیگ۔ون کبھی لیگ ٹو، اس سلسلے کو اب ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیے۔‘‘

Fußball-Bundesliga 1. FC Köln Christoph Daum
ٹیم ایف سی کولون کے کوچ کرسٹوف ڈاؤم جرمن فُٹ بال لیگ میں بہتر کارکردگی جاری رکھنے کے حوالے سے پرُ امید ہیں۔تصویر: picture-alliance/dpa

کولون کی ٹیم نے اس مرتبہ فرسٹ ڈویژن لیگ میں پہنچنے کے بعد اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اب اسے بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی۔ اس لیگ میں طویل عرصے تک رہنے کے لئے محض جوش اور جذبہ ہی کافی نہیں۔ ٹیم کے بہترین سنٹر فارورڈ پیٹرک ہیلمز دوسرے کلب بائر لیورکوزن میں شامل ہوگئے ہیں۔ پرتگال کے کھلاڑی پیٹیٹ فان بین فیکا متعدد بار یورپی چمپین شپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ کولون ٹیم میں اُن کی شمولیت سے کلب کو بہت عرصے بعد ایک منجھا ہو کھلاڑی ملا ہے۔ کولون کے ایک سابق اور جرمن قومی ٹیم کے ممتاز کھلاڑی لوکاس پوڈولسکی واپس کولون کی ٹیم میں آ گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ بائرن میونخ کی ٹیم میں کھیل رہے تھے۔ پورا کولون شہر ان کی واپسی پر خوشیاں منا رہا ہے۔

Podolski zurück nach Köln
ٹیم کے سپانسرادارے نے پوڈولسکی کی کولون ٹیم میں واپسی کے لئے کئی ملین یورو ادا کئے ہیں۔تصویر: AP

ٹیم کے سپانسرادارے نے پوڈولسکی کی کولون ٹیم میں واپسی کے لئے کئی ملین یورو ادا کئے ہیں۔ کولون نے برازیل کے دفاعی کھلاڑی پیڈرو گیرومل کو بھی، جو پرتگال کی ایک ٹیم میں کھیل رہے تھے، ڈھائیملین یورو کے کنٹریکٹ پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ اور اتنی ہی رقم کے عوض مناسح اشاکو کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈوئسبرگ کلب کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ ایف سی کولون کو ابھی بھی دفاعی پوزیشنوں کے لئے اچھے کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔

جرمن فٹ بال لیگ میں کھیلنے والی ہر فٹ بال ٹیم کا ایک اپنا مخصوص امتیازی نشان ہوتا ہے۔ کولون کا نشان بڑے سینگوں والا بکرا ہے اور وہ بھی زندہ۔

ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی:

پیڈرو گیرومل، مناسح اشاکو، پیرے وومے، ولفریڈ زاناٴو، ڈانیل بروسنسکی، لوکاس پوڈولسکی، میزو بریکواور تانر یالسن

ٹیم سے خارج ہونے والے کھلاڑی:

پیٹرک ہیلمز، سالواتورے گامبینو، آلپائے اورمینورسوآزو