1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: انتیسویں میچ ڈے کی شروعات

9 اپریل 2011

انتیسویں میچ کی شروعات جمہ کے روز ہوئی اور اس دن صرف ایک میچ شیڈیول تھا۔ یہ میچ فرینکفرٹ اور بریمن کے کلبوں کے درمیان تھا۔ یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں بارہویں اور تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔

https://p.dw.com/p/10qKk
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ میں سردست واضح نہیں ہے کہ کون سی ٹییم کلی طور پر فتع مند رہے گی۔ لیکن ڈورٹمنڈ نے اپنی سبقت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ تاہم ناقدین کے قریب ڈورٹمنڈ کی موجودہ چیمپیئن شپ میں اب کامیابی واضح خیال ہے۔ ایک اور کامیابی اس کو رواں سیزن میں مکمل فتح کے قریب لے جائے گی۔

ابھی جاری میچ ڈے سمیت کل پانچ میچ ڈیز کا کھیل باقی ہے بنڈس لیگا میں کل چونتیس میچ ڈے مکمل کیے جاتے ہیں۔ ہر ٹیم دو بار کھیلتی ہے۔ اس سیزن میں پہلے مرحلے کی تکمیل پر موسم خزاں کی چیمپیئن ٹیم بھی ڈورٹمنڈ ہی تھی۔ دوسرے ہاف میں ڈورٹمنڈ کے کھیل میں تسلسل کا فقدان پایا جا رہا ہے۔ اس باعث اب دوسرے اور تیسرے مقام کی ٹیمیں اس کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

لیورکوزن اور ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر فرق سات پوائنٹس کا ہے۔ ڈورٹمنڈ کے پینسٹھ اور لیورکوزن کے اٹھاون پوانٹس ہیں۔ تیسرے مقام پر دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ ہے اور وہ پہلے مقام کی ٹیم سے چودہ پوائنٹس کے فرق کی دوری پر ہے۔ آج ہفتہ کے میچوں میں فتح سے ڈورٹمنڈ کی ٹیم کی پوزیشن کو استحکام ضرور حاصل ہو گا۔ اس کا مقابلہ ہمبرگ سے ہے۔ ہیمبرگ کی ٹیم اس وقت ساتویں پوزیشن پر ہے۔

NO FLASH Felix Magath Schalke 04 trennt sich vom Trainer
کوچ میگاتھ فیلکس کو شالکے کلب کی کوچنگ سے برخواست کیے جانے کے بعد اب وولفس برگ نے انہیں دوبارہ اپناکوچ مقررکیا ہےتصویر: dapd

آج ہفتہ کے روز ایک میچ خاص طور پر توجہ کا طالب ہو گا اور وہ وولفس برگ اور شالکے کا ہے کیونکہ، وولفس برگ کے کوچ میگاتھ فیلکس ہیں، جن کو دو چار ہفتے قبل شالکے کلب کی کوچنگ سے برخواست کیا گیا تھا۔ وہ اب وولفس برگ کے دوبارہ کوچ مقرر کیے جا چکے ہیں۔ اس میچ میں کامیابی یقینی طور پر وولفس برگ کے کوچ کی اخلاقی جیت بھی ہو گی۔ وولفس برگ کی ٹیم اس وقت تنزلی کی سطح سے بچنے کی کشمکش میں ہے۔ اگر وولفس برگ میچ جیت جاتی ہے تو وہ جست لگا کر چودہویں پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے۔

انتیسویں میچ ڈے کے دوسرے دن کل چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ دو میچ کل اتوار کو شیڈیول ہیں۔ مجموعی طور پر یہ میچ ڈے ٹاپ ٹیموں کے لیے خاصا اہم ہو سکتا ہے۔ ان کے میچ برابر رہنے یا ہارنے سے ٹیموں کی پوزیشنوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ یہ البتہ طے ہے کہ ڈورٹمنڈ کی ٹیم کو انتیسویں میچ ڈے میں میچ ہارنے سے بھی پہلی پوزیشن کو خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں