1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلیک سوان: ایواڈز سیزن میں نامزدگیاں سمیٹتی ہوئی

13 دسمبر 2010

اداکارہ نتالی پورٹمین کی سائیکو تھرلر بلیک سوان کو پہلے ہی ناقدین کی جانب سے بہت زیادہ قدر افزائی حاصل ہو چکی ہے۔ اس کو ان فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے جو آسکر ایوارڈز میں بہترین فلموں کی دوڑ میں فرنٹ پر خیال کی جا رہی ہ

https://p.dw.com/p/QX6H
نتالی پورٹمین: فائل فوٹوتصویر: AP

بظاہر عالمی سطح پر امریکہ کے آسکر ایوارڈز کا رتبہ سب سے زیادہ تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے بافٹا اور گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈز کی حیثیت بھی مسلمہ ہے۔ سولہویں کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب نئے سال کےپہلے مہینے کے وسط میں ہو گی۔ 14 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب امریکی ثقافت کے علمبردار شہر لاس اینجلس میں ہو گی۔

اس ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بلیک سوان نامی تھرلر کو بہترین فلموں کی صف میں شمار کیا گیا ہے۔ اس فلم کو کل 12 نامزدگیاں حاصل ہوئیں ہیں جو ایک حیران کن بات ہے۔ بہترین فلم کے ساتھ ساتھ نتالی پورٹمین کو اس فلم میں بہترین اداکارہ کی نامزدگی بھی حاصل ہوئی ہے۔

Flash-Galerie 67 ste Filmfestival Venedig BLACK SWAN
بلیک سوان میں نتالی پورٹمینتصویر: image.net

بہترین فلم کے لئے مقابلے میں کافی ساری فلمیں رکھی گئی ہیں۔ بلیک سوان کے علاوہ دی کنگز اسپیچ، ٹرو گرِٹ، دی فائٹرز، دی سوشل نیٹ ورک، دی ٹاؤن، ونٹرز بون سمیت دو تین اور فلمیں بھی ہیں۔ ان کو اب جیوری کا پینل دیکھے گا اور حتمی ایوارڈ کا اعلان تقریب میں کیا جائے گا۔

زیادہ نامزدگیوں کے اعتبار سے دوسرے مقام پر دی کنگز اسپیچ اور ٹرو گرِٹ فلمیں ہیں، جن کو گیارہ گیارہ نامزدگیاں ملی ہیں۔ ٹرو گرِٹ نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیف بریجز کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ چودہ سالہ ہیلی سٹین فیلڈ (Hailee Steinfeld)کو دو کیٹگریوں میں نامزدگی ملی ہے۔ ان میں ایک بہترین معاون اداکارہ اور دوسری بہترین ینگ ایکٹرس ہے۔

بلیک سوان کو کئی یورپی فلمی میلوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اس کے ہدایت کار Darren Aronofsky ہیں۔ نتالی پورٹمین کے علاوہ اس فلم میں مائلا کیونس نے بھی بھرپور اداکاری کی ہے۔ یہ فلم بیلے ڈانسرز کے درمیان مقابلے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔

کریٹکس ایوارڈز کے لئے خفیہ رائے شماری کا عمل ایک ہفتہ تک جاری رہتا ہے۔ اس ایوارڈز کی تقریب تاریخی ہال، ہالی وُڈ پلاڈیم میں منعقد کی جائی گی۔ کریٹیکس چوائس ایوارڈز اور گولڈن ایوارڈز کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کے ساتھ خاص طور پر پرکھا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا سلسلہ سن 1995سے شروع ہوا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں