1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلیئر کا جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

6 ستمبر 2006

برطانیہ کی لیبر پارٹی میں یہ مطالبات زور پکڑ گئے ہیں کہ وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کو جلد از جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ بلیئر کی طرف سے اپنا عہدہ چھوڑنے کی کسی قطعی تاریخ کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر خارجہ امور کے اسٹیٹ سیکریٹری Tom Watson سمیت سات اسٹیٹ سیکریٹری آج اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ تاہم ٹونی بلیئر نے اِس طرح کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJt
تصویر: AP

آج لندن میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ اِس طرح کے مطالبت کی بجائے لیبر پارٹی کو متحد ہو جانا چاہیے ورنہ خطرہ ہے کہ اُسے اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

روزنامہ The Sun اور The Times کی معلومات کے مطابق وزیرِ اعظم جولائی سن 2007ء میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ بلیئر نے 2005ء میں اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اِس آئینی مدت کے دوران ہی مستعفی ہو جائیں گے۔

مستعفی ہو جانے والے اسٹیٹ سیکریٹریوں نے ایک خط میں بلیئر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کی کسی قطعی تاریخ کا اعلان کریں۔