1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن میں ہٹلرنمائش

17 اکتوبر 2010

جرمن دارالحکومت میں نازی دور حکومت کے سربراہ ایڈولف ہٹلر کے عہد کے تمام پہلووں کواجاگر کرنے والی نمائش کو ایک غیر معمولی تاریخی واقع قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کا اہتمام برلن میں قائم جرمن ہسٹری میوزیم میں کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/PfvP
نمائش میں رکھا گیا ایک پوسٹرتصویر: DW

جرمنی کی مرکزی یہودی کونسل کے جنرل سیکریٹری سٹیفن کریمر نے برلن میں نازی دور حکومت کے سربراہ کے حوالے سے جاری نمائش کی پذیرائی کی ہے۔ کریمر کے مطابق نمائش کی سمت درست ہے اور اس میں نہایت اہم پہلووں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نمائش سے نازی سوشلسٹ دور کی کسی طور سے بھی عظمت ظاہر نہیں ہو رہی ہے۔ کریمر نے جرمنوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی ماحول میں جاری ادغام کی بحث پر نظر رکھیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ غیر ملکیوں کو بشمول مسلمانوں کے ، جرمن معاشرے میں ضم کرکے مرکزی دھارے میں لایا جائے۔

برلن کے جرمن ہسٹری میوزیم میں جاری نمائش کا عنوان ہے’ ہٹلر اور جرمن: جرائم اور پیپلز کمیونٹی‘۔ اس نمائش میں سن 1933 میں شروع ہونے والے عہد کے پراپیگنڈہ پوسٹرز سے لے کر تاش کے وہ پتے بھی رکھے گئے ہیں جن پر اُس دور کے اہم حکومتی افراد کے نام درج تھے تاکہ کھیلنے والے ان افراد کے نام یاد رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ نمائش میں اس دور میں کرسمس کے موقع پر نازی دور کے سواستیکا نشان کے استعمال کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔ نمائش دیکھنے والوں کے لئے الیکٹرانک گیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تا کہ لوگوں کو معلوم ہو سکے گا کہ ہٹلر کے دور میں کس طرح نصابی کتب میں واضح تبدیلی لائی گئی۔ بارہ سالہ دور حکومت میں حکومتی جبر کا سامنا کرنے والے معاشرے کے مختلف طبقوں مثلاً یہودی، حکومت مخالف سیاسی کارکنان اور ذہنی مریضوں سمیت معاشرے کے دیگر زی دبے ہوئے افراد اور گروہوں کی مجموعی صورت حال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

Flash-Galerie Ausstellung Hitler und die Deutschen
نازی دور حکومت میں جریدے ڈیئر شپیگل کے سرورقتصویر: DW

عجائب گھر کے کیوریٹر ہانس الرش تھامر سمیت دوسرے ناقدین کا خیال ہے کہ اس نمائش سے کسی طور انتہائی دائیں بازو کے افراد کی اس سوچ کو کوئی فائدہ حاصل ہو گا جس کے مطابق نمائش جرمنی کے تاریک دور کی عظمت کو واضح کرنے میں کامیاب ہو گی۔

گزشتہ جمعہ سے شروع ہونے والی یہ نمائش اگلے سال چھ فروری تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں نازی دور کے بارے میں چارسو کے قریب پوسٹرز اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ ہٹلر کے مختلف ویڈیو فوٹیج بھی نماش کے لئے دستیاب ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں